راہ حق کا شہید بابر قادری ؛ تحرير: رحيم خان
اپنے وطن کی حق آزادی کے لئے دلیل کی برتری کو تسلیم کرتے ہوۓ باطل قوتوں کے آگے جھکنے سے انکار کر کے سوال کرتے ہوۓ اپنی جان قربان کر کے دلیل کی برتری پر اپنے لہو سے مہر ثبت کر کے شہادت پا گیا۔
بابر قادری نے دلیل اور سوال کرنے کے حق کے لئے شہادت قبول کر کے جموں کشمیر کے عوام کو حق آزادی کے لئے درست راستہ دیکھایا ہے ۔
قابض ملکوں اور ان کے جموں کشمیر میں سہولت کاروں کے پاس نہ تو اس قبضے کے حق میں کوئی دلیل ہے اور نہ ہی شہید بابر قادری کے سوالوں کا جواب ۔
بابر قادری قابض ملکوں اور ان کے سہولت کاروں سے لاکھوں جموں کشمیر کے شہریوں کے قتل اور اپنے وطن کی غلامی، محکومی اور بربادی پر سوال اٹھانے پر قتل کیا گیا ہے اور اس کے قاتل دونوں قابض ملک ان کی جموں کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے کی زد، گھمنڈ اور بندوق ہے جو انہوں نے جموں کشمیر کے حق پرست آزادی پسندوں کے سینوں پر تانی ہوئی ہے ۔
بابر قادری جو سوالات کر رہا تھا وہ جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے ذہنوں میں ہیں اور ہزاروں ایسے ہیں جو بابر قادری کی طرح سوال اٹھا رہے ہیں بابر قادری کی شہادت اور قربانی ان ہزاروں سوال کرنے والی آوازوں کو لاکھوں آوازوں میں بدلنے والی ہے۔
بابر قادری کی آواز پہلے بھی بلند تھی اور جموں کشمیر کے بدن پر کھنچی جبری خونی لکیر کے دونوں طرف پہنچ رہی تھی اب اس کی حق و سچ کی آواز اور سوال کی گھونج اس کی عظیم شہادت اور قربانی کی وجہ سے جموں کشمیر کے ہر گلی اور گاؤں میں سنائی دے گی اور قابض ملکوں کی مکاری، دھوکے، منافقت اور قتل و غارت کو ہر چوک چوراہے پر ننگا کرے گی اور بابر قادری اس آزادی اور انقلاب کا استعارہ بنے گا جو جموں کشمیر کے عوام ذہنوں کو روشن کرے گا۔
اپنی آزادی، حق حاکمیت اور اختیار کے لئے آواز بلند کرنے والے دلیل اور سوال کرنے پر یقین رکھنے والے جموں کشمیر کے عوام جیتیں گے اور جھوٹ اور بندوق کی طاقت سے جموں کشمیر پر قبضہ کرنے والے بھارت پاکستان قبضہ چھوڑنے پر مجبور کیے جائیں گے۔
شہید بابر قادری کی قربانی قابض ملکوں کی شکست کی نمایاں نشانی ہے ان کے پاس نہ تو قبضہ رکھنے کے لئے کوئی دلیل ہے اور نہ ہی شہید بابر قادری کے سوالوں کا جواب۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More