Main Menu

May, 2022

 

ریاست جموں کشمیر اقصائےتبتہاہ کے عوام کا دشمن کون۔ تحریر اسحاق شریف واشنگٹن۔

گلگت بلتستان اور مغربی جموں 75 سالوں سے پاکستان کے قبضے میں ہے، اور پاکستان کھربوں ڈالرز کے ذخائر لوٹ چکا ہے، کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی، اکسیویں صدی میں بھی وہاں عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ پاکستان وادی کشمیر کے مسلمانوں کو 1965 سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہندوستان کی فوج کے سامنے کھڑا کر مروا رہا ہے، اور جب ان پر برا وقت آتا ہے تو پاکستان ان کی مدد نہیں کرتا ۔ 1965 میں پاکستان نے وادی کشمیر میں ہندوستان کے خلافRead More


اپنے دشمنوں کی نشاندہی کرنی ہوگی ؟ ھاشم قریشی

جناب راجہ قیوم صاحب۔جناب روف کشمیری اور جناب تنویر احمد کی پوسٹ پر میں نے یہ کمنٹ کیا جو مضموں بن گیا اس لئے اپنے فیس بک پر پوسٹ کررہا ہوں !آپ تینوں حضرات بیماری کی تشکیل مکمل طور پر کرنے کے بجائے صرف بخار کے علاج کی بات کرتے ہے لیکن یہ بخار اصل میں کس اصل بیماری کی وجہ سے چڑھ رہا ہے اسکی آپ بات نہیں کررہے ہے؟ 1- آپ کو سب سے پہلے اپنے دشمنوں کی نشاندہی کرنی ہوگی ؟ ہماری ریاست پر حملہ 1947 22Read More


یاسین ملک کیس اور آزاد کشمیر. تحریر: شفقت راجہ

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کار یاسین ملک سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کو کچھ مختلف اور کچھ مشترک مقدمات میں مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک چونکہ سابقہ دور میں عسکریت پسندی کا حصہ رہے، اسلئے ان پر اس دور میں بننے والے کیس بھی کھول دیے گئے، جن میں اغوا، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور غداری وغیرہ جیسے الزامات شامل ہیں، اور ان کو دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک اپریل 2019 سے بھارتی قیدRead More


25 مئی تاج بلوچ کا جنم دن.. ادب کے تاج، تاج بلوچ کا جنم دن! تحریر : سجاد ظہیر سولنگی

سماجی سائنِس کا مطالعہ کیا جائے، تو ادب اور سماج کا رشتہ ایک اٹوٹ تعلق بن چکا ہے۔ جسے دوسرے الفاظ میں ترقی پسند ادب کہا جاتا ہے۔ ایسا ادب جو سماج میں محنت کشوں، دہکانوں اور مظلوموں کے حقوق کی ترجمانی کرے۔دھرتی کے خلاف اٹھنے والی سازشوں کو بے نقاب کرے،سماج میں ایسے ادب کی بنیادیں اوّلین ہیں۔ اس کی عملی شروعات انسانی تاریخ کے شروع ہونے کے بعدسے ہی انسانی عوامی جدوجہد سے نظر آتی ہیں۔ اس کے لیے تحریکی طور پر دیکھا جائے تو20 ویں صدی میںRead More


لانگ مارچ کے بعد کیا ہوگا ؟ بیرسٹر حمید باشانی

ہجوم کی حکمرانی کسے کہتے ہیں۔ ہجومی حکومت کیا ہوتی ہے۔ انبوہ گردی کیا ہے۔ مابوکریسی اور اوکلوکریسی جیسی اصطلاحوں اور الفاظ کا کیا مطلب ہے ۔ یہ ساری اصطلاحیں اردو کے سیاسی لٹریچر میں مشکل اور اجنبی سی لگتی ہیں، مگر موجودہ حالات سے ظاہر ہے کہ اب پاکستان میں عوام اور دانش وروں کو مجبوراً ان اصطلاحوں کے بارے میں جاننا پڑے گا۔ دنیا کی دیگر زبانوں میں بھی یہ اصطلاحات عام ہو رہی ہیں۔ ان کے بارے میں لکھا اور بولا جا رہا ہے۔ دیگر مشکل اصطلاحوںRead More


کسان رہنما چوہدری فتح محمد کی دوسری برسی پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ

بدھ 25 مئی کو پاکستان کے نامور مارکسی دانشور اور کسان تحریک کے بے لوث راہنما کامریڈ چوہدری فتح محمد کے دوسری برسی ہے، جو اپنی 72 سالہ جہد مسلسل اور ترقی پسند تحریکوں کے ساتھ رفاقت نبھاتے ہوئے گزشتہ برس ہم سے جدہ ہو گئے تھے۔ وہ اس دھرتی کے ایک ایسے بیٹے تھے جو اپنے دیش سے، اس کی مٹی سے، اس کی تہذیب و ثقافت سے اور اس میں بسنے والے انسانوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ ایک سیدھے سادھے انسان، جن کو شہروں کے نامورRead More


کارل مارکس 204 اور انقلاب کے راستے تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز

دُنیا بھر میں قومی آزادی، سماجی انصاف، انسانی برابری اور محنت کشوں کے حقوق کے علم بردار، انقلابی، سوشلسٹ، مارکسسٹ جمعرات 5 مئی کو سوشلسٹ نظام کی معاشی بنادیں مرتب کرنے والے عظیم فلسفی کارل مارکس کی 204ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ قبل ازیں، دنیا بھر کے ترقی پسندوں نے سال 2018ء کو مارکس کے دو سو سال کے طور پر بھرپُور طریقے سے منایا تھا۔ لیڈز میں کیمونسٹ پارٹی برطانیہ اور ساوتھ ایشین پیپلز فورم نے ایک مشترکہ تقریب منعقد کی تھی، جِس میں برطانیہ کے نامور مارکسی دانشوروںRead More


آزاد پسند رہنما ساجد صادق اور ان کے ساتھیوں کی آزادی کے گیتوں کے ساتھ تدفین کر دی گئی

آزادی پسند جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما ساجد صادق اور ان کے ساتھیوں کی ازادی کے گیتوں کے ساتھ تدفین کر دی گئی واضح ریے کی ساجد صادق اپنے دو ساتھیوں کے سمیت گزشتہ روز سڑک کے ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے. ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی پاکستان کے زیر قبضہ آزاد جموں کشمیر کو غمزدہ کر دیا قومی تحریک کے رینماوں کارکنوں اور عوام نے وسیع پیمانے پر ان کی آخری رسومات میں شرکت کی اور خراج عقیدت پییش کیا . ان کیRead More


میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں؟مہرجان

تاریخ فلسفہ میں اسپرٹ (روح) کو عمومی طور پر مذہبی اور اسطوریاتی(Religious & Mythological)پس منظر سے دیکھا گیا ، اس لیے بہت سے فلاسفر اسپرٹ کو مختلف معنی دیتے رہے ، کسی نے اسے مائنڈ ، کسی نے سائکی تو کسی نے اسے میٹا فزیکل کہا اور سب سے بنیادی بات کہ انہی بنیادوں پر اسے فلسفہ اور تاریخ فلسفہ سے تقریباً الگ دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کی گئی۔ یہ ہیگل ہی کے بدولت ممکن ہوا کہ “سائنس آف لاجک” میں اسپرٹ منطقی نقطہ نظر سے سامنے آیا اورRead More


سری لنکا اور پاکستان کی کہانی میں کیا فرق ہے۔ بیرسٹر حمیدباشانی

سری لنکا ہمارے خطے کا ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے۔ اس کی کل آبادی بائیس ملین ہے۔ پاکستان سے اس کا کوئی تقابل نہیں۔ رقبے اور آ بادی کے اعتبار سے پاکستان اس سے کئی گنا بڑا ملک ہے۔ اس کے پاس نسبتاً بڑی معیشت اور طاقتور فوج ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان میں بہت سارے معاملات میں مماثلت بھی ہے۔ یہ مماثلت دونوں ملکوں کو در پیش موجودہ معاشی بحران سے جھلکتی ہے۔ دونوں کو عالمی قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں۔ دونوں کو کرنٹ اکاونٹ اورRead More