Main Menu

پاکستان اپنے زیرقبضہ جموں کشمیر اورگلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ آزادی پسند رہنما کنیڈا

Spread the love

کینیڈا کی کشمیری ترقی پسند جماعتوں نے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
کیلگری البرٹا کینیڈا میں بسنے والے ترقی پسند جماعتوں کے کارکنان کا اجلاس ڈاکٹر ساجد خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ساجد خان، ماجداشفاق حبیب رحمان ، ولید بابر، اسد قیوم، عاصم خان انجنیر سجاد جان نے شرکت کی۔
پاکستانی مقبوضہ کشمیر پونچھ راولاکوٹ میں غیر قانونی طور پر قید جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹیJKNAP کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات اور نائب صدر جاوید جان جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشنJKNSF کے مرکزی صدر صمد شکیل اور باقی تمام اسیران کی غیر قانونی حراست کی بھر پور مزاحمت کی گئی اور آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسیران جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کو فالفور غیر مشروط رہا کیا جائے۔
پاکستانی مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں جرنیلزام ، اخبارات ، ٹی وی چینلز

اورمظاہروں پر پابندیوں کو سنگین جرم قرار دیا ۔
پاکستان اپنے زیر کنٹرول جموں کشمیر اورگلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے سیاسی کارکنان کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کو صلب کر کےپر امن مظاہرہوں سے گرفتار کر کےپابند سلاسل رکھا جا رہا ہے۔سیاسی کارکنان کومذہبی، نسلی یا جنسی امتیاز روا رکھ کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ ہر انسان آزاد اور خود مختار ہے۔ سب کی عزتِ نفس مساوی ہے۔ ایک انسان
ریاست جموں و کشمیر میں کسی سیاسی کارکن کو مارپیٹ، تشدد یا قتل نہیں کیا جاسکتا۔ ہر انسان اپنی اپنی سیاسی سوچ فکر میں آزادی کا حق رکھتا ہے۔
کوئی بھی انسان اپنے خیالات اور عقائد پر عمل کرسکتا ہے، تنظیم سازی، سیاست،پرامن احتجاج اور رائے عامہ ہموار کرسکتا ہے۔ صحت، تعلیم اور روزگار پر ملک کے ہر شہری کا حق برابر تسلیم کیا جانا چاہئے۔ کوئی انسان کسی دوسرے کے حقوق سلب نہیں کرسکتا۔
آخر میں زیلی قرارداد پیش کرتے ہوے اجلاس کا اختتام کرتے ہوے تمام ترقی پسند جماعتوں کے کارکنان سے مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹیز، اقوام متحدہ کے اداروں اور باقی دنیا کے سفارتخانوں کو خطوط و ای۔ میل لکھ کر اس ظلم ،زیادتی،اور نا انصافی سے آگاہ کیا جائے۔
1- پاکستان فوری طور پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرےاورراولاکوٹ میں قید جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے اسیران کو فالفور رہا کیا جائے۔
2 – آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے وسائل میں بشمول CPAC برابر حصہ دیا جائے۔
3- آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر ایک آئین ساز اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جاے۔
4- آزاد کشمیر کو گلگت بلتستان طرز پر آٹے پر سبسیڈی دی جائے۔
5- آزاد کشمیر میں بجلی کےبلوں میں اضافی ٹیکس اور سرچارجز واپس لیےجائیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *