آزادی پسند افراد اور جماعتیں اے جے کے اور گلگت بلتستان میں متحد ہو کر پاکستان کی قبضہ گیریت کا مقابلہ کریں اور اپنی چھنی گی آزادی اور وقار کے لیے مزاحمت کو جدید خطوط پر استوار کریں .مقبول بٹ کی برسی پر مقررین کا خطاب
(کنیڈا (پونچھ ٹائیم
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کینیڈا برانچ کے زیر اہتمام آج کیلگیری کینیڈا میں شہید ریاست جموں کشمیر مقبول احمد بٹ اور شدا چکوٹھی کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریاست جموں کشمیر کی نمائندہ جماعتوں
کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی مختلف ترقی پسند جماعتوں کے کارکنان، وکلاء ، صحافیوں،
انسانی حقوق کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے مقبول بٹ اور شہداء چکوٹھی کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور مقبول بٹ شہید کی مزاحمت اور افکار کو ریاست جمو ں کشمیر کی قومی آزادی کی جدوجہد کی اساس قرار دیتے ہوئے آگے بڑھانےکا اعادہ کیا
مقریرین نے جو جس کا غلام ہے اس کے خلاف جدوجہد کا راستہ اختیار کرے یہی آزادی کی ایک حقیقی اور سچی راہ ہے . مقررین نے ریاست کے اس حصے ہر پاکستان کے قبضے کی شدید مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنی فوجوں کے انخلاا کا فوری اعلان کرے. مقررین نے تمام آزادی پسندوں افراد اور جماعتوں سے اپیل کی وہ اے جے کے اور گلگت بلتستان میں متحد ہو کر پاکستان کی قبضہ گیریت کا مقابلہ کریں اور اپنی چھنی گی آزادی اور وقار کے مزاحمت کو جدید خطوط پر استوار کریں. ۔پروگرام میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ساتھ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی، عوامی ورکرز پارٹی، سہرورجیہ انقلابی پارٹی، جموں کشمیر فریڈم موومنٹ ،افغان جرگہ اور سکھ ورثہ کے قائدین نےاپنے خطاب میں مقبول بٹ شہید کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کینیڈا برانچ تمام شرکاء کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More