جھاؤ اور سولیر میں پاکستانی فوج کے13 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف
لوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز سولیر میں 8 فوجی اہلکاراور جمعرات کے روز جھاؤمیں سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس سے پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ آج سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے سولیر میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد دشمن فوج کی مدد کیلئے آنے والی گاڑیوں کے راستے پر سرمچاروں نے ایک بارودی سرنگ بچھائی جس سے فورسز کی ایک ویگو گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام8 اہلکار ہلاک ہوئے۔ فوجی قافلے پر حملے میں بھی فورسز کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات کے روز شام کو6 بجے ضلع آواران میں تحصیل جھاؤ کے علاقے چبی میں پاکستانی فوج کے ساتھ آدھے گھنٹے کی لڑائی میں دشمن فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی جس کے ساتھ ہی سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ سرمچار دو گروپ میں ایک سفر کے دوران چبی کے علاقے سے گزر رہے تھے۔ پاکستانی فوج اور سرمچاروں کے ایک گروپ کا اچانک آمنا سامنا ہوا۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے آدھے گھنٹے تک فورسز کے ساتھ لڑائی لڑی اور بحفاظت قریبی پہاڑی کی چوٹی پر پہنچ گئے۔ اسی دوران سرمچاروں کے دوسرے گروپ نے قابض فورسز پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی اور سرمچار بحفاظت اپنی محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔ دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
جھاؤ اور سولیر میں پاکستانی فوج کے13 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More