قابض فورسز کی بندوق کی نوک میں ہونے والے انتخابات طاقت کے زور پر کٹھ پتلیوں کا انتخاب ہے۔ حبیب رحمان سابق ترجمان جے کے پی این پی
جموں کشمیر پیپیلز نیشنل پارٹی کے ترجمان حیبیب رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیرے قبضہ جموں کشمیر کو بندوق کی نوک پر رکھ کر پاکستان کی فورسز ایک جعلی الیکشن کروا رہی ہیں جس میں انھوں نے صرف اپنے نامذدہ کردہ لوگوں کو اسمبلی میں لے جاناہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو نا صرف نا اہل ہیں بلکہ یہ معاشرے کا اعوام دشن کچرا ہے جن میں عوام کا سامنا کرنے کی نہ ہمت ہے اور نہ صلاحیت۔ وہ گزشتہ روز نوجوانوں کے اجتماع سے گفتگو کر رہے تھے۔
انھوں نے پاکستان کی قبضے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ اب مزید تذلیل نہیں سہی جا سکتی تمام جمہوری راستے بند کر دئے گئے ہیں عوام کے پاس اب مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔
انھوں نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ قوم پرست ان الیکشن میں حصہ لے رھے ہیں اور کچھ نے بئیکاٹ کیا ہے ان پر ہر کوئی اپنے رائے دے سکتا ہے لیکن یہ بھی مزاحمت کی مختلف صورتیں ہیں جن سے قومی تحریک کو ایک اور طرح کے تجربے سے گزرنا پڑ رہا ہے۔الیکشن میں حصہ لینے والوں کو قبضے کی سفاکیت نے چاروں طرف سے گھیر ہوا ہے ان کے لئے آزادنہ ماحول میں کام کرنے کی گنجاش نہیں ہے تمام راستے مسدود کئے ہوئے ہیں پاکستان کے وزراء نے فورسز کے زریعے تمام حلقوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے لیکن وہ پھر بھی ان کا سامنا کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف بئیکاٹ کرنے والوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے مقدمات بنائے جا رہے ہیں حکومت پاکستان کے اس غیر انسانی طرز عمل سمجھنا کوئی اتنا مشکل نہیں ہے چونکہ یہ سفاک ریاست 1947 سے ایسے ہی کرتی آئی ہے یہاں تک کہ بنگال کے معصوم عوام کےقتل عام پر نہ ان کو شرمندگی اور نا ہی احساس ندامت۔ بحرحال اس سارے عمل سے تحیک ایک نئی سمت کا تعین ضرور کرے گی۔
اسلئے ریاست کے اس حصے کے عوام کو مستقبل میں اس سے بھی بڑی بربریت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے اس موقع پر ہندوستانی حکومت کی پالیسیوں پربھی شدید تنقید کیاور کہا کہ وہ ایک نئی طرح کی نفرت کو ابھار رہی ہے جو اس خطے کو ایک اور تباہی سے دو چار کر دے گی۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More