Main Menu

شاردہ ڈاکخانہ کے کھاتہ دار کو رقم ادائیگی نہ ہونے پہ مریض نے دم توڑ دیا

Spread the love

شاردہ( ) ڈاکخانہ کے کھاتہ دار کو رقم ادائیگی نہ ہونے مریض نے دم توڑ دیا، ورثاءکا حتجاج، وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل۔ پوسٹ آفس نیلم نے کھاتہ داروں کو ادائیگیان بند کر دی ہیں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی اپیل۔ وادی نیلم کے گاﺅں پالڑی کے رہائشی محمد شوکت نے بتایا کہ اس کا والد حبیب اللہ ولد فتح علی گردوں کے عارضہ میں مبتلاتھے ایک ہفتہ قبل انھیں ڈی ایچ کیو آٹھمقام نے راولپنڈی ریفر کیا گیا تھا۔ والد حبیب اللہ کے علاج معالجہ کے لئے اپنے اکاﺅنٹ سے رقم نکلوانے کے لئے ڈاکخانہ آٹھمقام میں گئے تو پوسٹ ماسٹر اشرف نے کہا کہ کل انھیں رقم دی جائے گی۔ دوسرے دن آئے تو پوسٹ ماسٹر نے بتایا کہ اسلام آباد سے رقم آئے گی تو ادائیگی کریں گے۔ میڈیکل اور ریفر فارم کی کاپی بھی فراہم کی گئی لیکن آج کل کر کے پوسٹ ماسٹر نے آٹھ دن گزار دئیے۔ اکاﺅنٹ ہولڈر حبیب اللہ کے اکاﺅنٹ میں سات لاکھ روپے موجود تھے۔ لیکن اکاﺅنٹ سے رقم نکالنے کے انتظار میں گزشتہ روز حبیب اللہ نے دم توڑ دیا ہے۔ وار خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔ محمد شوکت نے بتایا کہ علاج میں تاخیر کی وجہ سے اس کے والد کی موت ہوئی ہے جس کا ذمہ دار ڈاکخانہ کا عملہ اور حکام ہیں۔ اگر پوسٹ ماسٹر نے انکار کر دیا ہوتا تو ہم قرض ادھار کر کے علاج کرواتے لیکن پوسٹ ماسٹر نے صبح شام کر کے ان کے والد کی جان لی ہے جس پر ہم قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ پوسڑ آفس کے ذمہ دار اشرف نے اپنے موقف میں بتایا کہ ان کے پاس کیش کی کمی ہے۔ مرکز سے رقم کے حصول کی درخواست کی تھی لیکن ان کی طرف سے بھی چالیس ہزار سے زائد کی ادائیگی نہ کرنے کا کہا ہے۔ کئی دوسرے کھاتہ داروں نے بھی ڈاکخانہ سے کیش نہ ملنے کی شکایات کی ہیں۔ پوسٹ آفس مالی بحران کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں پوسٹ آفس کی بندش اورادائیگیاں نہ ہونے پر اکاﺅنٹس ہولڈر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *