Main Menu

راولاکوٹ: لينڈ مافيہ اور پوليس کا ايکا ، معصوم شہری لُٹنے لگے

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے راولاکوٹ ميں لینڈ مافیا پوری طرح سے حرکت ميں آ چُکی ہے اور جعلی چیکوں کے ذریعے متعد معصوم لوگ جمع پونجی سے محروم ہوتے جا رہے ہيں۔ تفصيلات کے مطابق جعلی چیک کے الزام میں پولیس چوکی ارجہ کے ادریس نامی سب انسپکٹر نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جو کہ بعد ازاں تین لاکھ روپے ادھار رشوت پر رہا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سب انسپکٹر ادریس کے ساتھ ہونے والی گفتگو ریکارڈ کرکے شکایت لیکر ڈی آی جی پونچھ کے پاس پہنچ گیا کہ اس گروہ میں پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ ہونيوالے اس واقعے کی انکوائری ایس ایچ او تھانہ دھیرکوٹ کے پاس ہے۔

دريں اثناء نواحی علاقے دھمنی سے تعلق رکھنے والے یسین نامی شخص نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کا چیک ڈس اون ہونے پر ملزم کے خلاف کاروای کرکے تھانہ راولاکوٹ میں بند کرایا اور دوسرے پراپرٹی ڈیلر نے جعلی چیک دے کر سمجھوتہ کر ليا۔ ملزم کی راولاکوٹ سے ضمانت ہو گئ جبکہ باغ سے ضمانت منسوخ ہوگئ اور مذکورہ ملزم تھانہ باغ کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک مرتبہ پھر ڈی آی جی پونچھ حرکت میں آگۓ اور ضلع باغ کی پولیس کو ہاتھ ہلکا رکھنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اسطرح کے جعلی چیکوں کے کاروبار ميں کئ گھرانے اجڑ چُکے ہيں جن میں کھاہيگلہ کے ڈاکٹر فدا ، سپلای بازار راولاکوٹ پٹرول پمپ سٹور کے مالکان شاہد افضل وغیرہ ۔ ايک دوسرے متاثرہ شخص سردار نیازعارف کروڑوں کی پراپرٹی ڈوب گئ تھی جس کے صدمے سے نیاز عارف جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

اس طرح کے سینکڑون لوگ پوليس کے اتحاد و اتفاق سے لينڈ مافيا کے ان گروہوں کے ہاتھوں ان جعلی چیکوں کا شکار بنے اور اسکی روک تھام کے لیے کوی اقدامات نہيں کئے گۓ۔ زرائع کے مطابق اس نوسربازٹیم کے زیر استمال گاڑیاں بھی دو نمبر ہیں۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *