Main Menu

پاکستان کے کئ اضلاع سے بھی چھوٹے آزادکشمير ميں اب اسمبلی نشستوں کی تعداد 53 ہو گی

Spread the love

اليکشن 2021 ميں آزاد کشمير اسمبلی کی نشستيں 49 سے بڑھ کر 53 ہونگی، حکمرانوں کی فوج مگر عوامی ترقی و خوشحالی سواليہ نشان

نۓ اضافے کے ساتھ اسمبلی نشستيں 33، 12 نشستيں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور 8 خصوصی نشستوں کے ساتھ کُل تعداد 53 ہو گئ

پونچھ ٹائمز رپورٹ

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے جسے مختصراً آزادکشمير اور سرکاری طور پر آزاد جموں و کشمیر کہا جاتا ہے کی قانون ساز اسمبلی میں پہلے کُل 49 نشستیں تھیں موجودہ حکومت نے اسمبلی کی نشستوں میں مزید چار سیٹوں کا اضافہ کیا ہے جس سے اس سال 2021 ميں ہونے والے عام انتخابات میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشستیں 49 سے بڑھ کر 53 ہو جائیں گی۔ اسمبلی نشستوں میں یہ اضافہ ضلع نیلم ویلی، ضلع جہلم ویلی ، کوٹلی اور راولاکوٹ میں کیا گیا ہے۔ اس طرح آزاد کشمیر اسمبلی میں آزاد کشمیر کی 29 نشتیں تھیں جو اس سال کے الیکشن میں بڑھ کر 33 ہو جائیں گی، 12 نشستیں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور 8 خصوصی نشستیں ہیں ۔ جن میں سے 8 خواتین، ایک علماء و مشائخ ، ایک اوورسیز جبکہ ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست مختص ہے ۔

پاکستان کے کئ اضلاع رقبے کے لحاظ سے آزادکشمير کے اس خطے سے بڑے ہيں جہاں صرف ايک ڈپٹی کمشنر اپنی ضلعی انتظاميہ کے ساتھ ضلع کا نظام چلا رہا ہے جبکہ يہاں آزادکشمير ميں 53 اسمبلی ممبران ، ہر ضلعے کی انتظاميہ، پاکستان کی جانب سے تعينات شُدہ لينٹ افسران۔ يہ سب مل کر ايک لمبی چوڑی فوج اس چھوٹے سے خطے پر حکمرانی کر رہے ہيں۔ لگتا يہی ہے کہ يہ علاقہ صرف ايسی حکمرانی کے لئے مختص ہے جس کی حکمران کلاس کی حتی کہ پاکستان ميں بھی کوئ قدر و منزلت نہيں۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اسمبلی کی نشستوں کی تفصیلات کے مطابق آزادکشمير کے اضلاع ميں اسمبلی نشستوں کی تقسیم مندرجہ ذيل ہے

۔1- ضلع میرپور

ایل اے 1 میرپور 1 میں ڈڈیال کی پوری تحصیل شامل ہے ۔

ایل اے 2 میرپور 2 میں میرپور تحصیل کے پٹوار سرکل پلاک، پنڈ خورد، ڈھیری پھلی، ڈھیری بارواں، چکسواری، پنیام، بوعہ، ٹانگ، کنیلی، ماوہ، بجاڑ، ہرڈوچی، اسلام گڑھ، کلیال بینسی اور پوٹھہ بینسی شامل ہیں ۔

ایل اے 3 میرپور 3 میں میرپور تحصیل کے پٹوار سرکل خانپور، کھاڑک، رٹھوعہ محمد علی، تھوتھال، سنگوٹ، میرپور میونسپل ایریا، سیکٹر اے، سیکٹر بی، سیکٹر سی، سیکٹر ڈی ، سیکٹر ای، سیکٹر ایف نیو سٹی میرپور شامل ہیں ۔

ایل اے 4 میرپور 4 میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل کھڑی خاص، عزیز پور، لہڑی، سونکیاہ، بھلیالہ، خورد، پنڈی سبھروال، افضل پور، سموال شریف پلمنڈا، ساہنگ، بنی، بلوارہ، جاتلاں، جھنگیاں، پکھرال، نوگراں، ڈھل محمود، رائے پور شامل ہیں ۔

۔2- ضلع بھمبر

ایل اے 5 بھمبر 1 میں برنالہ کی مکمل تحصیل شامل ہے۔

ایل اے 6 بھمبر 2 میں سماہنی کی مکمل تحصیل شامل ہے۔

ایل اے 7 بھمبر 3 میں بھمبر کی مکمل تحصیل شامل ہے.

۔3۔ ضلع کوٹلی

ایل اے 8 کوٹلی 1 میں کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل دھنوان، گوئی، ککنی بگاہ، پھگواڑی، جھنجوڑا، دندی، قمروٹی، چوکی ٹینڈا شامل ہیں ۔

ایل اے 9 کوٹلی 2 میں مکمل تحصیل فتح پور ( نکیال) اور کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل کھڈ گجراں شامل ہے ۔

ایل اے 10 کوٹلی 3 میں تحصیل کوٹلی کے پٹوار سرکل کوٹلی خاص، رولی، دھمول، گلہارشریف، بھناری، بڑالی، سروٹہ شامل ہیں ۔

ایل اے11 کوٹلی 4 میں سہنسہ کی مکمل تحصیل اور کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل سیاہ، پنجیڑہ، سرساوہ، اودھ ،انوئی سروٹہ شامل ہیں ۔

ایل اے 12 کوٹلی 5 میں چڑھوئی تحصیل کے پٹوار سرکل سنیاہ ،پنجنی ، براٹلہ، ناڑ، ڈڈیالاں، تھروچی، چاولہ، چڑھوئی، کجلانی، ڈماس، خانقاہ کٹہیڑا، دولیاں جٹاں کی مکمل تحصیل ، ڈنہ، کھوئی رٹہ تحصیل کا پٹوار سرکل ٹائیں شامل ہے ۔

ایل اے 13 کوٹلی 6 میں کھوئی رٹہ تحصیل کے پٹوار سرکل کھوڑ، سوہانہ، سیری مجوال، کھوئی رٹہ، بیھال، ڈنہ، اندرلہ کٹیہڑا، سملیار، منجوال شامل ہیں۔

۔4۔ ضلع باغ

ایل اے 14 باغ 1 میں دھیر کوٹ کی مکمل تحصیل ماسوائے ملوٹ کا پٹوار سرکل چوڑ شامل ہے ۔

ایل اے 15 باغ 2 میں ہاڑی گہل تحصیل کے پٹوار سرکل جگلڑی،تھب،روالی،ٹوپی،بنی پساری، ملوٹ پٹوار سرکل چوڑ آف دھیر کوٹ تحصیل ،نڑیولہ،کفل گڑھ اور باغ تحصیل کے پٹوار سرکل بیر پانی اور بنی منہاساں شامل ہيں۔

ایل اے 16 باغ 3 میں باغ تحصیل کے پٹوار سرکل باغ خاص،بھونٹ، بھیان، سوانج، ناڑ شیرعلی خان ، دھارا، اسلام نگر،چھتر نمبر دو، سیری اور چوکی شامل ہیں۔

۔5۔ ضلع حويلی

ایل اے 17 باغ 4 میں فارورڈ کہوٹہ کی مکمل تحصیل، تحصیل خورشید آباد اور تحصیل ممتاز آباد شامل ہے۔

۔6- ضلع پونچھ

ایل اے 18پونچھ 1 میں عباسپور کی پوری تحصیل، ہجیرہ تحصیل کے پٹوار سرکل گھمیر، سحرککوٹہ، بٹل، منڈھول، سیرا، ٹائیں شامل ہیں ۔

ایل اے 19 پونچھ 2 میں ہجیرہ کے پٹوار سرکل ہجیرہ/کٹیہرہ، سرائی، بھنتنی، کری کوٹ، پھگواٹی،رکار، اکھوڑ بن، پوٹھی چھپریاں ماسوائے گاؤں پیر کوٹ اور پلندری تحصیل کے پٹوار سرکل، پٹوار سرکل نیریاں ماسوائے گاوں نیریاں، حبیب آباد، پٹوار سرکل تراڑکھل ماسوائے گاؤں منشا آباد، بیروٹ، پٹوار سرکل پپے ناڑ شامل ہیں ۔

ایل اے 20 پونچھ 3 میں راولاکوٹ تحصیل کے پٹوار سرکل پکھار، علی سوجل، دوتھان، چھوٹا گلہ ماسوائے گاوں دریک، جنڈالی،حسین کوٹ ،کویان ،تحصیل ہجیرہ کے پٹوار سرکل گائوں پیر کوٹ آف پٹوار سرکل پوٹھی چھپریاں شامل ہیں
ایل اے 21 پونچھ 4 میں تحصیل راولاکوٹ کے پٹوار سرکل پاچھیوٹ، ہورنہ میرا، بنگوئین ، ٹمروٹہ، بناکھ، ریڑہ، تھوراڑ مکمل تحصیل شامل ہے

ایل اے 22 پونچھ 5 میں تحصیل راولاکوٹ کے پٹوار سرکل پاچھیوٹ ،ہورنہ میرا،بنگوئین،ٹمروٹہ ،بناکھ،ریہاڑہ اور تھوراڑ کی مکمل تحصیل۔

۔7۔ ضلع پلندری

ایل اے 23 سدھنوتی 1 میں سدھنوتی تحصیل کے پٹوار سرکل گوراہ شومالی،پلندری ،داردھراچ( افضل آباد) گوراہ جنوبی،برال، اسلام پورہ، جھنڈا بگلہ،آزاد پتن،پنتھال، منگ کی پوری تحصیل۔

ایل اے 24 سدھنوتی 2 میں سدھنوتی تحصیل کے پٹوار سرکل سحر،بلوچ کی مکمل تحصیل،گائوں نیریاں،پٹوار سرکل نیریاں کا حبیب آباد، گائوں منشا آباد،گائوں بیروٹ آف پٹوار سرکل تراڑکھل آف تحصیل تراڑکھل۔

۔8۔ ضلع نیلم ویلی

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 میں تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم کے پٹوار سرکل نگدر ماسوائے گاوں نیلم، دواریاں، لوات، دودھنیال، شاردہ کی پوری تحصیل شامل ہے

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 میں تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم کے پٹوار سرکل اٹھمقام، شاہ کوٹ، جاگراں ،بانڈی اشکوٹ، لیسوا، چلہانہ جاگیر، میرپورہ، نیلم گاوں کا پٹوار سرکل نگدر شامل ہے

۔9۔ ضلع مظفرآباد

ایل اے 27 مظفر آباد 1 میں تحصیل نصیر آباد (پٹہکہ) کے پٹوار سرکل تلگراں،ریالی،سید پور،بانڈی کھٹانہ،کہوڑی،نصیر آباد،سیری بھیری، ڈوبہ،باٹ دھارا، مچھیارہ،پالا ماگراں، بلگراں، تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مسلم آباد، ہیر کٹلی، چہلہ بانڈی ماسوائے بانڈی میر سمداری اور چہلہ۔

ایل اے 28 مظفر آباد 2 میں تحصیل نصیر آباد ( پٹہکہ)کے پٹوار سرکل پنجگراں، دیوالیاں،پنجکوٹ، نوسیری، پٹہکہ، نوراسیری، تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل چھتر دومیل ماسوائے گائوں چاروایا،امبور،چھتر دومیل، دھنی سیداں، سیری دارا ماسوائے رنجاٹہ ، ہوتراری،دومیل ماسوائے گائوں میرا تنولیاں ،بانڈی تنولیاں و دومیل ، پٹوار سرکل دھانی ماسوائے گائوں دھانی،گن چھتر،گھڑی دوپٹہ۔

ایل اے 29 مظفر آباد 3 میں تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مظفر آباد، گوجرہ،کٹلی، پٹرینڈ، چھتر دومیل گائوں امبور ، چھتر دومیل، دھنی سیداں ،دومیل گاوں میرا تنولیاں ،بانڈی تنولیاں و دومیل، سیری دارا کا پٹوار سرکل گائوں رنجاٹہ، گائوں بانڈی میر صمدانی و چاہلہ آف پٹوار سرکل چہلہ بانڈی ، گائوں دھنی آف پٹوار سرکل دھنی۔

ایل اے 30 مظفر آباد 4 میں ہٹیاں بالا کے پٹوار سرکل لنگلا، مظفر آباد تحصیل کے پٹوار سرکل کائی منجہ، ہٹیاں دوپٹہ ، لنگر پورہ ٹھوٹھہ ،لواسی، دچھوڑ میراں۔

ایل اے 31 مظفر آباد 5 میں تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مظفر آباد، انوار شریف، تھیریاں،چھنال بنگ، چڑک پورہ، نور پور نکراں، کومی کوٹ، چھتر کلاس، ڈنہ، دولائی، کچیلی، بالان، رام کوٹ، کٹکیر، میرا کلاں، میرا خورد، جھنڈ گراں ،نارات، چروایا آف پٹوار سرکل چھتر دومیل۔

ایل اے 32 مظفر آباد 6 میں چکار کی پوری تحصیل،تحصیل ہٹیاں کے پٹوار سرکل کھلانہ خورد، کلہانہ کلاں ،سارک چناری، چکوٹھی، ہٹیاں ملکپورہ ، بنی حافظ، دمن۔

۔10۔ ضلع جہلم ویلی

ایل اے 33 مظفر آباد 7 لیپہ کی پوری تحصیل، تحصیل ہٹیاں کے پٹوار سرکل گجر بانڈی، میرا بکوٹ، چکہامہ، نرداجیاں، لمنیاں، مکناٹ، کھانڈا شامل ہیں۔ (جموں ،کٹھوعہ، ریاسی، راجوری، اودھم پور ،پونچھ ریاست و متاثرین منگلا ڈیم مقیم پاکستان)۔

ایل اے 34 جموں 1، بلوچستان صوبہ، سندھ صوبہ، بہاولپور ڈویژن ، ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن ، فیصل آباد ڈویژن، سرگودھا ڈویژن، لاہور ڈویژن۔

ایل اے 35 جموں 2، گوجرانوالہ ضلع ماسوائے تحصیل وزیر آباد، حافظ آباد ضلع، ضلع سیالکوٹ کی ڈسکہ تحصیل، سیالکوٹ ضلع کی تحصیل پسرور، سیالکوٹ ضلع کی تحصیل سمبڑیال۔

ایل اے 36 جموں 3، سیالکوٹ کی پوری تحصیل۔

ایل اے 37 جموں 4، ناروال کی پوری تحصیل۔

ایل اے 38 جموں 5، گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل وزیر آباد ،ضلع گجرات، ضلع منڈی بہاوالدین۔

ایل اے 39 جموں 6 ،خیبر پختونخواہ صوبہ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد وفاقی علاقہ۔

کشمیر وادی

ایل اے 40 ویلی 1، صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ۔

ایل اے 41 ویلی 2، لاہور ڈویژن۔

ایل اے 42 ویلی 3 ،بہاولپور ڈویژن، ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن، جہلم ضلع، چکوال ضلع۔

ایل اے 43 ویلی 4، وارڈ نمبر 15سے50 راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے حدود میں (1985کی وارڈ تقسیم کے مطابق)

ایل اے 44 ویلی 5، وارڈ نمبر 1سے وارڈ نمبر 14راولپنڈی میونسپل کارپوریشن حدود کے اندر ( 1985کی وارڈ تقسیم کے مطابق) کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 1 سے 10، راولپنڈی ضلع
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن حدود سے باہر ، اسلام آباد وفاقی علاقہ ، اٹک ضلع۔

ایل اے 45 ویلی 6، صوبہ خیر پختونخواہ

يہ وہ لمبی چوڑی لسٹ ہے جو الیکشن کميشن آف آزاد جموں کشمير کی جانب سے جاری ہوئ ہے مگر سوال يہ ہے کہ حکمرانوں کی اتنی بھاری تعداد کی يہاں ضرورت کيا ہے؟

اس خطے يعنی آزادکشمير ميں عوام انتہائ پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہيں اور عوام کو بنيادی انسانی ضروريات تک ميسر نہيں ہيں۔ بجلی، پانی و ديگر قدرتی وسائل سے سالانہ کھربوں روپیہ پاکستان کو دينے والا یہ چھوٹا سا خطہ يہاں مسلط حکمرانوں کے زريعے چند ارب روپے سالانہ پاکستان سے بجٹ لينے پر مجبور ہوتا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کی بجاۓ حکمران طبقے کی اقربا پروری و عياشيوں پر خرچ ہوتا ہے۔

آزادکشمير ميں حکمرانوں کی فوج کے باوجود اس خطے ميں “معيشت” نام کی کوئ چيز نہيں ہے اور يہاں کے تمام افراد کو پاکستان اور بيرونی ممالک ميں جا کر محنت مزدوری کرنا پڑتی ہے۔ پرائيوٹ سيکٹر کا کوئ تصور موجود نہيں ہے ماسواۓ دوکانداری اور چند افراد ٹھکيداری کے ہيسے سے منسلک ہيں ۔

اب سوال يہ ہے کہ پاکستانی حکمران اس خطے پر اپنے منظورِ نظر حکمران طبقے کو مسلط کر کے عوامی استحصال کب تک کرتے رہينگے  اور کب تک اس خطے کے محروم عوام اس جبر کو ہنسی خوشی سہتے رہيں گے؟






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *