باغ: ملازمين محکمہ صحت کی احتجاجی ريلی، سیکرٹری صحت کی يقين دہانی پر مکمل ہڑتال کا فيصلہ 1 ہفتے کيليے مؤخر
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام ملازمین محکمہ صحت کی اپنے مطالبات کے حق ميں احتجاجی ريلی کا انعقاد کيا گيا۔ میڈیا سیل ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن باغ کی جانب سے جاری تفصيلات کے مطابق ملازميں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال باغ ميں جمع ہوۓ اور احتجاجی ریلی دن ١٠بجے شروع ہوئی۔
اس احتجاجی ریلی کی قیادت ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے ضلعی قائدین کررہے تھے ۔ ریلی میں ضلع بھر کے مرد اور خواتين ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورشرکاء کا جوش دیدنی تھا۔
مظاہرین نے کتبے بینرزاٹھاۓ ہوۓ تھے اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ احتجاجی ریلی ڈی سی آفس سے ہوتی ہوئی واپس ہیڈکوارٹر ہستپتال میں اختتام پذیر ہوئی جہاں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جس کی صدارت چئیرمین ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن باغ انیس گردیزی نے کی اور مہمان خصوصی سنئیروائس چئیرمین وقارحسین جعفری تھے۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار تنویر احمد نے سرانجام ديے۔ صدر ایپکا واتحادہاملازمین سردارافتخار ، ممبر ہیلتھ فیڈریشن راجہ امتیاز ، سرپرست اعلی ہیلتھ فیڈریشن باغ ڈاکٹر عمار دیگر مقررین نے احتجاجی پروگرام سے خطاب کیا۔
مقررین نےضلع باغ میں کامیاب احتجاجی ریلی پر ضلع باغ کے ملازمین کو سلیوٹ کرتے ہوۓ ان کے جوش جذبہ کو سراہا اور اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ پر مفصل بریفنگ بھی دی اور حکومت وقت سے اپنے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گفت وشنید کی تفصیل بھی بتائی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب ميں کہا کہ ہم سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیرمیجر جنرل احسن الطاف ستی کی یقین دہانی پر مکمل ہڑتال کی طرف نہیں جائیں گے مزید ایک ہفتہ تک روزانہ ٢ گھنٹے کی سٹرائیک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیکرٹری صحت کے شکر گزار ہیں ہیں کہ انہوں نے ہمارا موقف سنا اور ایک ہفتے تک مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ آخر میں صدرتقریب انیس گردیزی نے ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن اور ایکشن کمیٹی کاشکریہ ادا کیا ۔ صحافيوں کی کثير تعداد نے بھی اس پروگرام ميں شرکت کی۔
ياد رہے يہ ملازمين رسک الاؤنس، تنخواہ ميں اضافہ، ڈيس و ميس الاؤنس، ايک سے بيس سکيل کے لئے ريواہزڈ سروس سٹريکچر ، تمام ايڈہاک ملازمين کی مستقلی اور نيشنل پروگرام کے ملازمين کو سول سرونٹ کی منظوری جيسے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کر رہے ہيں۔ حکومت تاحال ان ملازمين کے مطالبات پورے کرنے ميں مکمل ناکام نظر آئ ہے اور کافی حد تک اربابِ اختيار کی جانب سے غیر سنجيدگی بھی ديکھنے کو مل رہی ہے۔ يہ ملازمين گزشتہ کافی عرصے سے احتجاج کر رہے ہيں مگر ابھی تک کوئ مطالبہ نہيں مانا گيا۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ سيکرٹری صحت کی يقين دہانی محض يقين دہانی ہی رہے گی يا ان ملازمين کے مطالبات عملی طور پر مانے بھی جائيں گے يا نہيں۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More