Main Menu

ہجيرہ: عوامی حقوق کی جدوجہد جُرم ٹھہرا، پوليس گردی کے نتيجے ميں 3 گرفتار ، درجنوں زخمی، عوام ميں شديد غم و غصہ

Spread the love

انتظاميہ کی بدمعاشی کے خلاف ریولوشنری یوتھ مومنٹ کا ٹانڈہ ميں دھرنا جاری ، سوشل ميڈيا صارفين بھی شديد برہم

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے گھمیر ہجیرہ ميں عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے پر بدترین پولیس گردی ، درجنوں زخمی جبکہ یاسر ارشاد سمیت 3 افراد گرفتار کر لئے گۓ۔ تفصيلات کے مطابق گھمبیر ریولوشنیری موومنٹ کی کال پہ ٹانڈا بازار میں عوامی محرومیوں کے خلاف ہڑتال کی گئی تھی جس ميں پرامن شرکاء اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے سرپائے احتجاج تھے ۔ عينی شاہدين کے مطابق انتظامیہ نے پرامن شرکاء پہ اچانک دھاوا بول دیا اور بدترین لاٹھی چارج ، پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد شرکاء احتجاج زخمی ہو گۓ۔ پوليس کی جانب سے اندھا دھند کی جانے والی آنسو گیس کی شیلنگ سے سکول کے بچے بھی متاثر ہوئے ۔

ايک دوسرے عينی شاہد کے مطابق شرکاء اور انتظامیہ کے درمیان پتھراؤ اور جھڑپیں ہوئی اور انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ (آزاد)کے چئیرمین یاسر ارشاد سميت سردار توحید، سردار دانش کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار رہنماؤں کو ہجیرہ تھانے منتقل کر دیا گھمبیر ریلویوشنیری موومنٹ نے گزشتہ ماہ بھی احتجاج کیا تھا جس کی پاداش میں متعدد افراد پہ ايف آئ آر درج کی گئی تھی اور آج بھی پرامن احتجاج پہ بدترین تشدد کیا گیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پونچھ ٹائمز نمائندے نے مزيد تفصيلات جاننے کے لئے ہسپتال زرائع سے رابطے کی کوشش کی بھی تاحال زخميوں کی کوئ تفصيلات نہ مل سکيں۔ پوليس زرائع نے پونچھ ٹائمز نمائندے کو بتايا کہ تينوں لوگ زير دفعہ 353, 186, 427, 147,149 گرفتار کئے گۓ ہيں اور يہ بھی بتايا کہ ايف آئ آر ميں کُل 28 لوگ نامزد ہيں جن کی گرفتاری کے لئے پوليس کل سے چھاپے مارنا شروع کرے گی۔

ان دفعات کی تفصيل وکيل سے پوچھنے پر پتہ چلا ہے کہ 353, 186, 427, 147,149 کے دفعات ہنگامہ آرائ، کارِ سرکار ميں مداخلت، لوگوں کا غير قانونی طور پر مجمعہ لگانا ، سرکاری ملازمين کو بزورِ قوت روکنا اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے جيسی کاروائيوں کے نتيجے ميں کسی شخص پر لاگو ہو سکتے ہيں۔ عينی شاہدين کا کہنا تھا کہ يہاں تو عوامی حقوق کی بازيابی کے لئے پُرامن احتجاج جاری تھا اور انتظاميہ نے دہشتگردی کا مظاہرہ کيا اور بے بنياد اور جھوٹی ايف آئ آر درج کر لی۔

تازہ ترين اطلاعات کے مطابق اس پوليس گردی و گرفتاريوں کے خلاف گھمير ریولوشنری یوتھ مومنٹ کا ٹانڈہ مين دھرنا جاری ہے اور
آج کے احتجاج کے سلسلے میں پولیس گردی اور ساتھیوں کی گرفتاری پر گھمیر ۔ ہجیرہ ۔ عباسپور روڈ مکمل بند کر دی گئی ہے۔

ہجيرہ: پُرامن مظاہرين پر پوليس گردی کی تصويری جھلکياں جبکہ دوسری طرف اس وقت پوليس گردی کے خلاف روڈ بند کر کے عوام کا احتجاج شروع ہے۔

اس خبر کے عام ہوتے ہی سوشل ميڈيا پر بھی صارفين شديد غم و غصے کا اظہار کر رہے ہيں اور پوليس کی اس کاروائ کو دہشتگردی کہتے ہوۓ اسے عوام کی زباں بندی کی گھناؤنی کوشش سے تعبير کر رہے ہيں۔ سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ ہم انتظاميہ کی اس دہشتگردی کی شديد مذمت کرتے ہيں اور ايف آئ آر کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہيں۔ تاہم اس بارے ميں ابھی مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *