باغ: محکمہ صحت کے ملازمين کا احتجاج آج 9ويں روز بھی جاری، مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں محکمہ صحت کے ملازمين کے احتجاج جاری ہيں۔ اس سلسلے ميں محکمہ صحت ضلع باغ کے ملازمين کا احتجاج بھی آج 9 روز سے 2 گھنٹہ روزانہ جاری ہے ۔ جاری تفصيلات کے مطابق آج کے احتجاجی پروگرام کی شروعات شمریز مغل نے تلاوت قرآن پاک سے کی اور سٹیج سکٹری کے فرائض سردار تنویر احمد نے دیے ۔ پروگرام کی صدارت پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن باغ کے صدر سردار افتخار مغل نے کی جبکہ چیئرمین ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن باغ سید انیس گردیزی مہمان خصوصی تھے ۔ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کل کی احتجاجی ریلی کی کامیابی پر محکمہ صحت باغ کے جملہ ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیااور کہا کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ اُنکے علاوہ خان نشادر، کامران مغل، سید جرار شاہ ، اعجاز ماگرے، راشد منہاس ، چوہدری منور، وسیم بیگ ، ضمیر شاہ ، نوید کھوکھر و ديگر نے بھی خطاب کيا۔
مقررين کا کہنا تھا کہ حکومت فلفور مسائیل حل کر کے نوٹیفکیشن جاری کرے مقررين نے خطاب کے دوران باغ کے سب صحافی حضرات کا بھی بہترین کیوریج دینے پر شکریہ ادا کیا اور کل صبح سکیورٹی گارڈ ڈی ایچ کیو باغ کے ساتھ جو واقع پیش آیا اس کی پرزور مذمت کی اور ڈی سی باغ ، ایس پی باغ ، پولیس باغ کو بھی بروقت کارروائی کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
مقریرین نے کہا کہ ہم آپنی ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں ۔ خان محمد نے دعا سے پروگرام کا اختتام کیا۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More