Main Menu

تراڑکھل: قوم پرست اتحاد کے زير انتظام مقبول بٹ شہيد کو خراجِ عقيدت پيش کرنے کيليے مشعل بردار ريلی

Spread the love

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے تراڑکھل ميں قوم پرست اتحاد تراڑکھل کے زیر اہتمام شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی بے مثال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز بائی پاس چوک سے ہوا ریلی مرکزی بازار سے ہوتی ہوئی مشرقی چوک تراڑکھل پر اختتام پذیر ہوئی۔

شرکا انتہائی جوشیلے نعرے لگاتے ہوئے مشرقی چوک پہنچے جہاں پر ایک مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف قوم پرست رہنما قاری نصیر احمد نے شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مقبول بٹ شہید آج بھی ہر غاصب اور قابض کے اعصاب پر سوار ہے جدوجہد کے میدان میں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے میں ہی ہماری کامیابی ہے ریاست جموں کشمیر کی تقسیم مقبول بٹ شہید کے دیوانے کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان مل جل کر ریاست کی بندر بانٹ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم جان کی بازی لگانے کے لیے تیار ہیں اور کسی صورت ریاست کی جبری تقسیم کو مستقل نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ جلد ہی غیر ملکی قابضوں کو یہاں سے نکلنا ہو گا ۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *