Main Menu

دُکھی دلوں و پُرنم آنکھوں کے ساتھ افضال سلہريا الوداع ، ساتھيوں کا مشن جاری رکھنے کا عہد

Spread the love

وطن کی قومی آزادی ، خودمختاری اور افضال تیرا مشن ادھورا، ہم سب ملکر کرینگے پورا، افضال تیرا کارواں ، رکا نہیں جھکا نہیں جيسے فلک شگاف نعرے فضا ميں گونجتے رہے

پونچھ ٹائمز رپورٹ

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے دارالحکومت مظفرآباد کی غیرت و حمیت کی علامت قوم پرست جماعت کشمير نيشنل پارٹی کے زونل صدر، قوم پرست الائنس پيپلز نيشنل الائنس و مظفرآباد دریا بچاؤ تحریک کے ترجمان میرافضال سلہریا کو آزاد کشمیر کے دس اضلاع و راولپنڈی اسلام آباد سے آئے قوم پرستوں، ترقی پسندوں، سول سوسائٹی اور اہلیان مظفرآباد نے سلامی پیش کر کے انتہائی دکھی دل و پرنم آنکھوں کیساتھ الوداع کر دیا۔

قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں کے قائدین جموں و کشمیر پی این پی کے کامریڈ حبیب رحمن، کامریڈ رفیق، کامریڈ الیاس کشمیری، کامریڈ جبار ایڈووکیٹ، لبریشن فرنٹ کے مرکزی کنوینر خواجہ سیف، ساجد صدیقی، سردار انور، کمانڈر تنسیم اشرف، راجہ عامر اشفاق لبریشن فرنٹ کے سینئر وائس چیئرمین راجہ مظہر ایڈووکیٹ، راجہ اشفاق باغی، راجہ نور خان، راجہ مجتبیٰ ، لبریشن فرنٹ کے زونل سیکرٹری راجہ طفیل عجائب، رستم سہراب ، لبریشن فرنٹ نظریاتی کے صدر صداقت مغل
یو کے پی این پی کے چیف آرگنائزر سید وقار کاظمی، اشتیاق میر، عظیم جامعی، سروراجیہ پارٹی کے مرکزی صدر و قوم پرست الائنس پی این اے کے سیکرٹری مالیات سجاد افضل،محاز استقلال کے سیکرٹری جنرل سلیم وانی، ایس ایل ایف آزاد کے احسن اسحاق، دریا بچاؤ تحریک کے قائد راجہ امجد علی خان، محمود بیگ ایڈووکیٹ، رشید منہاس ایڈووکیٹ، شاہد اعوان، فیصل جمیل کشمیری، خرم شہزاد چوہدری، امجد مغل، مدثر عباسی، مرکزی صدر انجمن تاجران شوکت نواز میر ، صدر پریس کلب سجاد میر، صدر الیکٹرانک میڈیا آصف رضا میر، اے کے این ایس کے سیکرٹری راجہ امجد، عبدالحکیم کشمیری، ذوالفقار بٹ، وحید کیانی، راجہ خالد، روشن مغل، کامریڈ شازیہ جی ڈی، ایس ایل ایف کے سابق سیکرٹری جنرل سردار محفوظ طاہر، سابق وزیر و پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق، زاہد آمین کاشف، ڈاکٹر اعجاز، دھیرکوٹ سے ڈاکٹر خالد، پی پی رہنما شوکت جاوید میر، راولپنڈی سے مزدور یونین کے رہنما آزاد قادری، ضلع کوٹلی سے افضال سلہریا کے تحریکی ساتھیوں عدیل رزاق، فیصل کشمیری، سابق طالب علم رہنما مسعود حنیف سمیت سینکڑوں ہزاروں عوام نے جنازہ و تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور افضال سلہریا کی عظیم سیاسی جدوجہد پر انھیں آزادی کے نغموں اور نعروں میں سپرد خاک کیا۔

آخری رسومات کے موقع پر مظفرآباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں وطن کی قومی آزادی خودمختاری اور افضال تیرا مشن ادھورا، ہم سب ملکر کرینگے پورا، افضال تیرا کارواں رکا نہیں جھکا نہیں کے فلک شگاف نعروں سے وہاں موجود انسانوں کیساتھ ساتھ فضا کو جذباتی کیا اور انھیں پرجوش انداز میں سلامی پیش کرتے ہوئے انکا مشن جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی تھا۔


افضال سلہریا کو سوموار رات اڑھائی بجے کے قریب آبائی گھر مظفرآباد طارق آباد میں ہارٹ اٹیک ہوا جو موقع پر ہی جان لیوا ثابت ہوا۔ افضال سلہریا کی وفات کی خبر جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تو تھوڑی ہی دیر میں پوری ریاست جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
برطانیہ، پورپ و مڈل ایسٹ میں موجود انکے پارٹی قائدین عباس بٹ، زبیر الحق انصاری، عاصم مرزا، سردار شہریار سمیت مختلف قوم پرست قائدین رات بھر سوشل میڈیا پر کالز و پوسٹوں کے ذریعے افسوس کا اظہار کرتے رہے۔
دبئی میں مقیم قوم پرست رہنما سردار انور، یو کے سے شفقت راجہ، بلجیم سے ڈاکٹر اسحاق، امریکہ سے افتخار ڈوگرہ، دبئی سے بابر کاشر، کوٹلی سے راجہ حق نواز، طاہرہ توقیر، راولپنڈی سے سردار آفتاب، نگہت گردیزی، سردار تانیہ، باغ سے عاصم کاشر، لبریشن فرنٹ شاہین کے چیئرمین عابد شاہین، نصرت شاہین، یو کے پی این پی کے جمیل مقصود، صحافی دوستوں امجد چوہدری، زاہد تبسم، عامر محبوب، ساجد چوہدری، اعجاز عباسی، عقیل انجم، اعجاز خان، اے آر ساگر، عابد عباسی، خالد گردیزی، اقبال اعوان سمیت درجنوں دوست احباب نے فون پر و تعزیتی پیغامات میں انتہائی درد بھرے الفاظ میں افسوس کا اظہار کیا۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *