Main Menu

يونس تريابی خود ساختہ سابق پارٹی سينئر وائس چيئرمين بن کر قابضين کا سہولتکار بن رہا ہے ، پارٹی نوٹس لے، کامريڈ سُلطان

Spread the love

تريابی کے ذاتی خيالات کا پارٹی نظريات سے کوئ تعلق نہيں، قيادت سے گزارش ہے کہ ايسے ايجنٹوں کا محاسبہ کرے ورنہ حالات خراب ہونگے

پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامريڈ سُلطان نے کہا ہے کہ يونس تريابی جموں کشمير پېپلز نيشنل پارٹی کا خود ساختہ سابق سينئر وائس چيئرمين بنا ہوا ہے اور اس وقت قابضين کی سہولتکاری ميں مصروف ہے۔ پارٹی کو اس کا سختی سے نوٹس لينا چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ يونس تريابی کبھی بھی پارٹی کا سينئر وائس چيئرمين نہيں رہا اور نہ ہی جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی جيسی انقلابی تنظيم ايسے اللے تللوں اور کنفيوز قسم کے لوگوں کو پارٹی کا مرکزی عہديدار تو دُور پارٹی کا ممبر تک نہيں بناتی۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ساہنسی سوشلزم پر يقين رکھتی ہے اور وہ کسی شخص کو يا اُسکی لکھی ہوئ کسی تحرير کو حتمی سمجھتی ہے نہ ہی ساہنس و علم کسی چيز کو حتمی ماننے پر تيار ہيں۔ بيرسٹر قربان کے حوالے دينے سے پارٹی کی کسی طور ہمدردياں يونس تريابی جيسے کنفيوز کردار کے ساتھ کسی طور نہيں ہيں اور نہ ہی جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی بيرسٹر قربان کو پير و مُرشد يا پيغمبر مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بيرسٹر قربان نے اپنے عہد کے اندر ميسر معلومات اور اپنی محنت سے جو لٹريچر تيار کيا ہے وہ يقيناً اُنکی نہ بھولنے والی کاوش ہے اور اس پر نہ صرف رياست جموں کشمير بلکہ پُوری دُنيا کے باشعور انسان انہيں سُرخ سلام پيش کرتے ہيں۔ جيسا کہ بيرسٹر صاحب نے خود لکھا ہے کہ ميری آج کی تحريريں کل يکسر متروک ہو سکتی ہيں اور سائنسی علم بھی ہميں يہی سکھاتا ہے کہ کوئ چيز حتمی اور آخری نہېں ہے۔

انہوں نے کہا کہ يونس تريابی بيرسٹر صاحب کی چند متروک تحريروں کو جواز بنا کر بيرسٹر صاحب کا مريد يا بھگت تو بن سکتا ہے مگر جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کا اس سارے معاملے سے کوئ لينا دينا نہيں ہے۔ ہم جس جہالت و توہم و شخصيت پرستی کے خلاف برسرِ پيکار ہيں اُسی جہالت کو کسی طور پارٹی نظريات تو دُور کی بات کبھی بھی سوچنے کی زحمت کرنے پر آمادہ نہيں ہيں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمير پېپلز نيشنل پارٹی قابضين کے ايجنٹوں اور سہولتکاروں سے نپٹنا اچھے طرح جانتی ہے اور ماضی ميں بھی قابضين کے کاسہ ليسوں کو سبق سکھا چُکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ يونس تريابی جيسا کنفيوز شخص اپنے ذاتی نظريات کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوششيں کر رہا ہے مگر يہ بات سب پہ واضح ہونی چاہيے کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی انقلابی جماعت ہے اور اس طرح کے کنفيوز اور دقيانونس قسم کے خيالات کا پارٹی سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

کامريڈ سُلطان نے پارٹی قيادت سے گزارش کی ہے کہ وہ يونس تريابی جيسے خودساختہ سابق چيئرمين اور قابضين کے سہولتکار و ايجنٹ کے کردار کا نوٹس ليتے ہوۓ ايسے کرداروں کا ہر حال ميں محاسبہ کريں ورنہ کل حالات خراب ہونگے۔ انہوں نے واضح کيا ہے کہ ايسے متروک اور جاہل خيالات کا جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی سے کوئ تعلق نہيں ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *