باغ: عوامی ايکشن کميٹی کا اجلاس، آٹے سبسڈی کی بحالی بارے عوامی تحريک منظم کرنے کا فيصلہ
عوامی ايکشن کميٹی باغ جاندار کردار ادا کرے گی، 03 جنوری کو راولاکوٹ اجلاس ميں ميجر لطيف کی ترجمانی ميں وفد شرکت کرے گا
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں زیرِ صدارت رشید چغتائی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جبکہ میجر لطیف خلیق بطور مہمانِ خصوصی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آٹےکی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور سبسڈی کی بحالی کی تحریک کو عوامی کمیٹیوں کی بنیاد پر منظم کریں گے۔
اجلاس کے بعد جاری بيان ميں کہا گيا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک کو ڈویژن اور ریاست گیر سطح پر منظم کرنے کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی باغ جاندار کردار ادا کرتے ہوۓ دیگر اضلاع کی کمیٹیوں سے اتحاد قائم کرے گی۔ اس سلسے میں مورخہ 03 جنوری کو راولاکوٹ میں ہونے والی ڈویژن سطح کے اجلاس میں باغ سے ڈیلگیشن شرکت کرے گا جس کے ترجمان میجر لطیف خلیق ہوں گے۔
اجلاس کے دوسرے سیشن میں ضلعی عوامی ایکشن کمیٹی کو حتمی شکل دی گئی جو مندرجہ ذیل نمائندوں پر مشتمل ہے۔
میجر لطیف خلیق، ثاقب نعیم، ناصر قیوم، عابد شاھین، الیاس کشمیری، عاشر شجاع، افتخار لطیف، عثمان کاشر، مولانا عمران شاہ، عبدالقدیر، شہزاد حسرت، مہتاب، عاقب، عدنان، راجہ ضمیر، عمران اکرم، ساجد کبیر، عثمان اشرف، اظہر رشید، آصف الیاس، شاہ میر، خلیل، ابرار کاشمیری، فہیم روشن، اکرام کاشر، امجد اسلام امجد، سائرس خلیل، تیمور خان، ماجد افسر، نیاز، تنویر، ممتاز۔
اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹیوں کو یونین کونسل اور گاوں کی سطح پر منظم کرنے پر زور دیا گیا۔
ياد رہے پاکستان زير انتظام جموں کشمير ميں آٹے کی قيمتوں ميں اضافہ اور سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر گزشتہ ماہ سے احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ کيا عوامی ايکشن کميٹيز کوئ جاندار کردار ادا کر پائيں گی يا نہيں۔ اس سارے سلسلے ميں عام عوام کو منظم کرنے ميں کس حد تک کامياب ہونگی يہی بنيادی طور پر عوامی ايکشن کميٹيز کی کاميابی کی چابی ثابت ہو گی۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More