کنٹرول لائن : سول آبادی پر گولہ باری جاری، 1 شہيد 13 زخمی
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
رياست جموں کشمير ميں کنٹرول لائن کے علاقوں کھوئی رٹہ ، سیری چتر سيکٹر میں سول آبادی پر پاک بھارت گولہ باری جاری ہے۔بھارتی گولہ باری کے نتيجے ميں ايک معصوم بچی شہيد ہو گئ ہے جبکہ اب تک 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔ تفصيلاتکے مطابق آج صبح اچانک شيلنگ شروع ہو گئ جس کے نتيجے ميں عوام ميں خوف و ہر اس پھيل گيا۔ زخميوں کو ہسپتال منتقل کياگيا ہے تاہم ايس سی او کی جانب سے ٹيلی فون و انٹرنيٹ کنيکشنز منقطع کر ديے گۓ تھے جسکی وجہ سے ان علاقوں ميں لوگوں کےرابطے ايکدوسرے سے منقطع ہو گۓ ہيں۔ اس ضمن ميں مزيد تفصیلات کا ابھی انتظار ہے چونکہ مذکورہ علاقوں ميں روابط کا سلسلہ فیالحال منقطع ہے۔
ياد رہے پاکستان و ہندوستان کی جانب سے کنٹرول لائن کے مختلف سيکٹرز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ان فائرنگ کا نشانہسول آبادی ہی ہوتی ہے۔ تاہم اس بارے ميں تفصيلات ابھی تک نہ مل سکيں کہ کنٹرول لائن کے اُس پار کتنا نقصان ہوا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے پاک بھارت فائرنگ اور ہونيوالے نقصان پر شديد غم و غصہ کا اظہار کيا رہا ہے۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More