راولاکوٹ : تاجران کے دو گروپوں ميں تصادم ، 5 افراد زخمی
عبدالنعیم کے حمایتی تاجران نے دھرنا دے رکھا ہے جبکہ افتخار فیروز کے مطابق پرامن ریلی پہ حملہ کیا گیا جس سے تصادم ہوا
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے راولاکوٹ ميں تاجروں کے دو گروپوں کے مابين شديد تصادم کے نتيجے ميں پانچ افراد زخمی ہو گۓ ہيں۔ تفصيلات کے مطابق انجمن تاجران کے گروپوں کے مابین اس وقت تصادم ہوا جب افتخار فیروز کی قیادت میں تاجران کی ریلی نالہ بازار ے گزر رہی تھی عینی شایدین کے مطابق عبدالنعیم کے حمایتی تاجران نے نالہ بازار کی مارکیٹیں کھلوانے کے لیے زبردستی کی اس دوران تلخ کلامی ہوئی جو مسلح تصادم میں بدل گئی جس میں پانچ لوگ زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں ریحان اشفاق، عبدالجبار، شفیق احمد ، عدنان احمد اور نثار خان شامل ہیں دو لوگ گولی لگنے سے شدی زخمی ہوئے عبدالنعیم کے حمایتی تاجران نے دھرنا دے رکھا ہے جبکہ افتخار فیروز کے مطابق پرامن ریلی پہ حملہ کیا گیا جس سے تصادم ہوا۔
ابھی تک ملنے والی تفصيلات کے مطابق انجمن تاجران راولاکوٹ نے مسائل کے حل کےلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی تھی جبکہ متوازی تنظیم کے عہدیداران ہڑتال کی مخالفت کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق انجمن تاجران راولاکوٹ کا قافلہ سردار افتخار فیروز کی قیادت میں ریلی کی شکل میں سپلائی بازار کی طرف جا رہا تھا جبکہ اسی قافلہ کے پیچھے متوازی گروپ کے اراکین دکانیں کھلوانے کی کوشش کرتے جا رہے تھے۔ نالہ بازار میں زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش پر تصادم ہوگیا۔ ایک شخص کو گولی لگنے کی بھی اطلاع ہے۔ تاہم ابھی تک دونوں تنظیموں کے ذمہ داروں کا موقف آنا باقی ہے۔
واضع رہے انجمن تاجران کے صدر افتخار فیروز نے ہڑتال کی کال دی تھی جس میں راولاکوٹ کی اکثریتی دکامیں بند تھی شٹر ڈاؤن ہڑتال جملہ مسائل کے حل کے لیے کی گئی تھی۔ متوازی تنظیم کی جس سربراہی عبدالنعیم کر رہے تھے ان کے حمایتی تاجروں نے ہڑتال کی مخالفت کی اور زبردستی دکانیں کھولوائی جا رہی تھی جس میں تصادم ہوا ہے۔
سوشل ميڈيا پر اس واقعے پر افسوس کے اظہار کے ساتھ ساتھ آپسيں تشدد کی پُرزور مذمت کی جا رہی ہے۔ تاہم واقعے کے حوالے سے مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں۔
بشکريہ علی سوجل ٹاک
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More