Main Menu

باغ: 21 نومبر کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ، جی بی کی محروميوں ميں آزادکشمير قيادت کا بڑا کردار ہے، قمرالزماں

Spread the love

گلگت بلتستان ميں شفاف انتخابات یقينی بناۓ جائيں، عہديدار نہيں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن ہوں، آئندہ انتخابات میں حصہ لیا تو پارٹی پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گا

دھاندلی سے ہميشہ عوامی مينڈيٹ چوری ہوتا ہے، 21 نومبر کو باغ جلسہ میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہتا ہوں، حکمرانوں کے تمام کچھے چھٹے کھولوں گا، پريس کانفرنس سے خطاب

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں سابق قائمقام وزیر اعظم و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن ہوں میرے پاس کوئی عہدہ نہیں۔ آئندہ انتخابات میں حصہ لیا تو پیپلز پارٹی کے ہی پلیٹ فارم سے لڑوں گا۔ وہ یہاں باغ میں پیپلز سیکرٹریٹ میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ہزاروں کارکنون نے شرکت کی۔ سردار قمر الزمان خان نے گلگت بلتستان کے بارے میں واضح موقف اختیار کیا کہ اس بات کا فیصلہ کرنا وہاں کے عوام کا حق ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کروائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہاں لوگوں کا مینڈیٹ چوری نہ ہو اور اس اسمبلی کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں میں بڑا کردار آزاد کشمیر کی قیادت کا ہے۔ ہم نے ان کے حقوق کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کو جس طرح چوری کای گیا تھا اس سے مجھے بہت مایوسی ہوئی تھی اور میں نے سیاست کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن مرے بیٹے راشد قمر کی موت پر عوام نے جس طرح پورے آزاد کشمیر سے محبت، خلوص اور ہمدردی کا اظہار کیا اور لوگوں نے انتخابات میں دھونس، دھاندلی، کرپشن اور ووٹ کے لوٹنے کی باتیں سمجھائیں تو مجھے پتہ چلا کہ لوگوں کی مرضی اور مینڈیٹ کے مطابق فیصلے نہیں ہوئے بلکہ لوگوں کو دھونس، دھاندلی کے ذریعے الیکشن میں ہمیشہ مینڈیٹ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے انتہائی مشکل وقت تھا لیکن لوگوں کی محبت اور شفقت نے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پریس کانفرنس تھی اس کا مقصد یہ تھا کہ میں 21نومبر کو باغ میں ایک بڑے جلسہ عام میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہتا ہوں جہاں تمام کارکنان شامل ہونگے اور وہاں میں تین گھنٹے پر مشتمل تقریر کرونگا اور اپنے حکمرانوں کے تمام کچھے چھٹے کھولوں گا۔ مہمیں 15ارب روپے ملے جس سے ہم نے یہ سارے منصوبے مکمل کیے۔ انہوں نے ایک کھرب اور 39ارب روپے آزاد کشمیر میں بالعموم اور باغ میں بالخصوص کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا بلکہ 50کے قریب میرے دئیے ہوئے تعلیمی ادارے واپس کیے گئے۔

باغ: پريس کانفرنس کی تصويری جھلکياں

انہوں نے آج تک وویمن یونیورسٹی کے خلاف عدالتوں کا رخ کیا اور کہتے رہے کہ یہ فضول ہے۔ سردار قمر الزمان خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں لیکن ان کی تفصیلات میں 21نومبر کے جلسے میں ریکارڈ سمیت پیش کرونگا۔ قبل ازیں سردار قمر الزمان خان کو 750موٹرسائیکلوں اور ہزاروں نوجوانوں نے ایک عظیم الشان ریلی کی صورت میں پیپلز سیکرٹریٹ لایا۔ بازار سے گزرتے ہوئے تاجروں نے ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور دوکانداروں اور کارکنوں نے انہیں ہار پہنائے۔ پیپلز سیکرٹریٹ میں جگہ کم ہونے کے باعث لوگ سڑکوں پر کھڑے ہو کر پریس کانفرنس سنتے رہے۔

بشکريہ سردار عثمان عالم






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *