Main Menu

قبائلی يلغار نے رياستی وحدت پارہ پارہ کی، عوامی ورکرز پارٹی کا 22 اکتوبر کو يومِ سياہ منانے کا اعلان

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نے 22 اکتوبر کو يومِ سياہ منانے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 22 اکتوبر 1947 رياستی تاريخ کا سياہ دن ہے جب قبائلی حملہ آوروں نے پاکستانی ایماء پر ریاست جموں کشمیر پر حملہ کیا تھا جس سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت پارہ پارہ ہو گئ تھی۔

سوشل ميڈيا پر جاری بيان ميں بتايا گيا ہے کہ جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی 22 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔ بيان ميں مزيد بتايا گيا ہے کہ اس سلسلہ میں احتجاجی مظاہرہ مورخہ 22 اکتوبر شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی نے احتجاجی مظاہرے میں عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *