Main Menu

سکردو: گلگت بلتستان بچاو تحریک کا اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

تمام سياسی اسیران کی فوری رہائی اور جوڈیشل انکوئری کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

روزنامہ پونچھ ٹائمز رپورٹ

پاکستانی زير انتظام گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں آج گلگت بلتستان بچاو تحریک کا اسیرانِ ہُنزہ رہائی کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ريلی کا انعقاد کيا گيا۔ حسینی چوک سے یادگار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ یاد گار چوک ميں پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئ۔

احتجاجی ريلی سے گلگت بلتستان بچاؤ تحريک کے رہنماؤں سميت ديگر سياسی و سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کيا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسیران کی رہائی اور جوڈیشل انکوئری کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کيا۔

تفصيلات کے مطابق گلگت بلتستان بچاو تحریک کی جانب سے اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج سکردو میں حسینی چوک سے یادگار چوک ریلی نکالی گئی اور یاد گار چوک پر پہنچ کر جلسہ کا شکل اختیار کر گیا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسیران کی رہائی اور جوڈیشل انکوئری رپورٹ کو پبلک کرنے پر زور دیا مقررین میں شبیر مایار محمد علی دلشاد آخوند غلام محمد رازق علوی نے خطاب کیا۔

گلگت بلتستان بچاؤ تحريک کيا ہے اور اسکے مقاصد کيا ہيں؟

گلگت بلتستان بچاؤ تحريک گلگت بلتستان کے حقوق کی جدوجہد ميں مصروفِ عمل ہے جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ يہ تحريک گلگت بلتستان کے تاريخی تشخص اور عوام کے جملہ حقوق بشمول حقِ حکمرانی کے لئے کوشاں ہے۔

گلگت بلتستان تحريک کے مظاہرين اسیرانِ ہُنزہ رہائ کميٹی کے ساتھ اظہارِ يکجہتی کر رہے ہيں۔

گلگت بلتستان تحريک کے نماياں مقاصد درجہ ذيل ہيں۔

٭1- سکردو سےکارگل ، خپلو سے ٹیاقشی ، غذر سے تاجکستان ،استور سے مظفرآباد شونٹر ٹنل کی تعمیر سمیت تمام قدیم تجارتی راستوں کو کھولا جائے۔

٭2- اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کر کےگلگت بلتستان کے وسائل پہ مقامی آبادی کا حق اختیاردیا جائے۔

٭3- سی پیک میں برابری کی بنیاد پر فریق تسلیم کیا جائے۔

٭4- گلگت سکردو روڈ کے نقشہ کے مطابق ٹنل کی تعمیر کی جائے۔

٭5- شیڈول فورتھ  کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیکر گلگت بلتستان میں سے  اے ٹی اے کو ختم کیا جائے۔

٭6- افتخار کربلائی، بابا جان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

٭7- گلگت بلتستان کے موجودہ اسمبلی کو با اختیارآئین ساز اسمبلی بنایا جائے نیز بلدیاتی انتخابات کرائے جائے۔

٭8- دیامر بھاشا ڈیم کی رائلٹی سمیت تمام آسامیوں پر مقامی لوگوں کو حق دیا جائے تتہ پانی کے مقام پر متبادل راستہ بنایا جائے۔






Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *