Main Menu

جدید نوآبادیات کے عالمی نظام کو سمجھيے؛ تحریر : مسعود خالد

Spread the love

جدید نوآبادیات کے عالمی نظام کو سمجھے بغیر پاکستان میں آپ فوج،فوج کی آلہ کار عدلیہ،کٹھ پتلی سیاست،بنیاد پرستی کی ریاستی اور امریکی پشت پناہی،عالمی مالیاتی اداروں کی مستقل غلامی،مذہب کی بنیاد پر جنگی جنونیت کا پھیلانا،لوگوں کو ہر وقت جنگ اور حملہ کے خوف میں مبتلا رکھ کر انکو اپنے معاشی اور سیاسی حقوق سے دستبردار ھونے پر مجبور کرنا۔حب الوطنی کے متعلق خوف کی فضا قائم رکھنا،انسانی فکر کو آذاد کرنے والی ہر سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا’ فکری آذادی کے حامل لوگوں کے حرکت و عمل کو روکنے کیلئے مذہبی پراکسیوں کے ذریعے خوف پھیلانا’ حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے لوگوں کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا’ تاریخ کو مسخ کر کے لوگوں کیلئے ماضی میں واپس لوٹنے کو قابل فخر بنانا۔ جدید علوم سائنس ٹیکنالوجی اور فلسفہ کو ایمان کو کمزور کرنے والے علوم قرار دلوانا’ غیر ملکی قرضوں کو پیداواری صلاحیت بڑھا کر ملک کو خودانحصاری کیطرف گامزن کرنے کی بجائے اسلحہ کے تاجروں کی تجوریاں بھرنے کا ذریعہ
بنانا۔۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد سوشلزم کا راستہ روکنے کیلئے عالمی سرمایہ داری کی فوجی چھاونیوں کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھارے گئے ممالک جدید نوآبادیاتی ریاستیں کہلاتی ھیں۔ یہ ممالک امریکہ سے دفاعی معاہدوں کے ذریعے منسک ھیں اور ان ممالک کی افواج امریکہ کے عالمی مفادات کی محافظ ھیں۔ ان افواج کا اپنے ہی ملک پر غاصبانہ قبضہ رکھے بغیر انہیں امریکی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *