Main Menu

تنوير احمد کی گرفتاری کے خلاف جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

کراچی
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے زیرِ اہتمام صحافی تنویر احمد کو پابندِ سلاسل رکھنے کے خلاف پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان، وائس فار مسنگ پرسنز بلوچ / سندھ کی راہنما ہانی بلوچ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ صحافی تنویر احمد کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمات قاٸم کرنا قابض ریاست پاکستان کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے، قابض ریاست پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر سے آزادی اور نجات کی ہر اٹھنے والی آواز کو بندوق اور ریاستی جبر و تشدد سے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آوازوں کو قتل کر کہ اور پابندِ سلاسل کر کہ محکوم قوموں کی نجات اور آزادی کی جدوجہد کو کچلا نہیں جا سکتا۔

کراچی: جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے زير اہتمام تنوير احمد و ديگر کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کيا جا رہا ہے۔

پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو قتل کرنے گرفتار کرنے اور ان پر بے بنیاد مقدمات قائم کرنے کے ہتھکنڈے قبضہ گیریت کو دواٸم بخشنے اور توسیع پسندانہ عزائم کے عکاس ہیں۔

تنویر احمد کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمات کا قیام، گلگت میں بابا جان، افتخار کربلاٸی اور ان کے ساتھیوں کو 70 70 سال قید کی سزاٸیں سنانے کا تسلسل ہے۔۔۔

ہم تنویر احمد کی گرفتاری اور انھیں پابندِ سلاسل کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں، تنویر احمد، بابا جان، افتخار کربلائی اور ان کے ساتھیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

راہنماؤں نے مزید کہا کہ بلوچ سندھ مسنگ پرسنز کو بازیاب کیا جائے اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تنوير احمد پاکستانی پرچم اتارنے کے جُرم ميں گرفتار ہے





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *