ایف اے ٹی ايف کے نام پر قانون فسطائيت کيليے آئينی بنياد فراہم کرنا ہے؛ امداد قاضی
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل امداد قاضی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے تقاضے کو پورا کرنے کے نام پر ایسا قانون پاس کیا گیا ھے جس سے ملک میں فسطائیت کے لئے آئینی بنیاد فراھم ھو گیا ھے ،اس سے ثابت ھوگیا ہے کہ یہ پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ ھے ۔ ان قوانین کو بنوانے والی غیر جمہوری قوتوں جو ملکی اقتدار اعلی پر قابض ھیں ان کے اس عمل اور ان کے مختلف افراد کی بد عنوانی کے خلاف تحریر و تقریر پر لوگوں کو گمشدہ کرنے کا عمل تو کافی عرصے سے جاری تھا، لیکن اب اس کے لئے بھی قانون سازی کرکے انہیں مقدس گائے بنایا گیا ھے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان پارلیمنٹ کے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ھے۔ پارٹی کا پہلے ھی یہ نقطء نظر رھا ھے کہ پاکستان میں کبھی جمہوریت قائم ھی نہیں ھوئی۔ جمہوریت عام عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ھے۔ ووٹ کا عمل اور اس کے نتیجے میں بننے والے ادارے سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور جنرلوں کے مفاد کے لئے کام کرتے ھیں، عام آدمی کے لئے لالی پاپ کے علاوہ کچھ نہیں۔
کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ھے کہ اداروں اور افراد کا احترام ان کے کردار ان کی مرتب کردہ پالیسیوں سے ھوتا ہے نہ کہ قانون اور سزائوں سے۔ اس طرح کے قوانین ھر مارشل لاء میں نافذ کئے گئے لیکن عوام نے ان کی پرواھ کئے بغیر ان کے خلاف بہادری سے مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ یہی سبب ہے کہ وہ قوتیں اب کھل کر آنے کے بجائے نقلی جمہوریت میں چھپ کر عوامی حقوق پر حملہ کرتی ھیں۔ عوام کو اپنے اوپر مسلط فسطائیت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف بھرپور اور منظم جدوجہد کی تیاری کرنی چاہیے۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More