یمنی فوج کا حوثیوں کے کمانڈ سینٹر پر قبضے کا دعویٰ،متعدد افراد ہلاک
یمن کی آئینی فوج نے عرب اتحادی فوج اور مقامی قبائلی مزاحمت کاروں کی مدد سے الجوف گورنری میں اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اس نے الجوف گورنری میں حوثیوں کے کمانڈ سینٹر اور وائرلیس مواصلاتی نظام پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری طرف مختلف محاذوں پر لڑائی کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی گورنری الجوف میں الحزم شہر کے مشرق میں النضود محاذ پر پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں کو ان کے کمانڈ سینٹر سے نکال کر مرکز پر قبضہ کرلیا اور تمام مواصلاتی آلات اور فوجی ساز و سامان قبضے میں لے لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجو النضود محاذ پر منتشر ہوگئے ہیں۔ فوج فرار ہونے والے باغیوں کا پیچھا کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے الجوف میں حوثیوں کے کمانڈ سینٹر اور وائرس لیس مواصلاتی نظام کو قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ خصوصی آپریشن عرب اتحادی فوج اور مقامی قبائل کی مدد سے انجام دیا گیا۔
بشکريہ روزنامہ سنگر آن لائن
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More