قابض ملکوں کے سہولت کاروں کے جعلی بیانات ؛ تحرير: رحيم خان
جموں کشمیر میں پاکستان بھارت کے گماشتے سہولت کار نام نہاد سیاسی راہنما دونوں قابض افواج کی واپسی کا مطالبہ اور آواز بلند کرنے کے, اپنے اوپر مسلط قابض فوج کو دوسرے مقبوضہ حصے میں داخل ہو کر قبضہ کرنے کا بیان اور اخباری مطالبہ صرف عوام کو بیوقوف بنانے اور دھوکہ دینے کے لئے کرتے ہیں تا کہ ان کی سہولت کاری کا کردار عوام کی نظروں سے چھپ سکے, ان سہولت کاروں سے زیادہ کون جانتا ہے کہ دونوں افواج کا جموں کشمیر پر قبضہ یہاں کے وسائل اور دولت کے لئے ہے, جس پر دونوں قابض ملکوں کا ایکا ہے اور ہر سال اربوں ڈالرز کے برابر کے وسائل اور سرمایہ لوٹ کر لے جاتے ہیں جبکہ یہ جموں کشمیر کے عوام کے وسائل اور سرمایہ پر جاری مسلسل ڈاکے کو روکنے کے بجاۓ سہولت کاری کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں تا کہ ان کے ذاتی خاندان کے لوگ خوشحال زندگی گزار سکیں اور ریاست کے عوام بے شک غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے ہجرت کر جایئں ان سہولت کاروں کی لالچ, غداری اور ان کے خاندانوں کی خوشحالی کے لئے لاکھوں جموں کشمیر کے شہری ہجرت پر مجبور ہوے ہیں . لیکن ان کو کوئی کوئی فرق نہیں پڑتا چونکہ ان کو اور کے خاندان کے لوگوں کو ساری سہولیات اور خوشحالی میسر ہے۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More