Main Menu

متحدہ عرب امارات کا خلائ مشن “ ہوپ” مریخ کیلئے روانہ

Spread the love

ویب مانيٹرنگ
ميڈيا رپورٹس کے مطابق مریخ مشن “ہوپ “ کو جاپانی خلائی مرکز سے بھیجا گیا ہے۔ یواےای کی خلائی ایجنسی اورمحمدبن راشدخلائی مرکزدبئی نےمشن مریخ کی تیاریاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ خلائی جہاز 200دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا جبکہ اس مشن پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔
يہ مشن آج جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا ہے اور یہ سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔
پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا اور یہ مشاہدات کرنے کے لیے ہوپ مشن سیارے سے 22 ہزار سے 44 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر پرواز کرے گا۔ مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔

ایک اعشاریہ تین ٹن وزنی اس سیٹلائٹ کا نام ہوپ یعنی اُمید ہے اور اسے جاپان کے ایک دور دراز خلائی اڈے تانیگاشیما سے ایک ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔
اس مشن کی سائنسی ٹیم کی سربراہ متحدہ عرب امارات کی وزیرِ سائنسی ترقی ميڈم سارہ العامری ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ اُن کئی منصوبوں میں سے ایک ہے جن کا مقصد ملکی معیشت کا انحصار تیل اور گیس سے ختم کر کے اسے سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی ایک معیشت بنانا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *