انسان سے جانور میں کورونا وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا
انسان سے جانور میں کورونا وائرس کی منتقلی کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے پالتو کتے میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انسان سے جانور میں اس وائرس کے منتقل ہونے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
ہانگ کانگ کی شہری 60 سالہ خاتون کے چھوٹے پالتو کتے کو جانوروں کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا جہاں اس کے وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تاہم کتے میں وائرس کے انفیکشن کی شدت کم بتائی گئی ہے۔
ہانگ کانگ کے حکام کا کہنا ہےکہ ماہرین اور جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ وائرس کے انسان سے جانور میں منتقلی کا کیس ہے۔
حکام کے مطابق کتے میں وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔
ہانگ کانگ کی حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے نئے اقدمات بھی شروع کردیے ہیں جس کے تحت وائرس سے متاثرہ تمام جانوروں کو لازمی طور پر 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا جب کہ ہانگ کانگ میں وائرس سے متاثر ہونے والے دو کتوں کو پہلے ہی آئسولیشن میں رکھا جاچکا ہے۔
ہانگ کانگ حکام کا کہنا ہےکہ وائرس کی روک تھام کے لیے کتوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں گے اور ان کے ٹیسٹ منفی آنے پر ہی انہیں مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔
Related News
محرومیوں کا ادراک ہی ايجادات کے دروازے کھولتا ہے، وٹس ايپ کے موجد کی کہانی پڑھيے
Spread the loveواٹس ایپ کے موجد “جین کوم” کو خود اپنے والد سے دوری اورRead More
متحدہ عرب امارات کا خلائ مشن “ ہوپ” مریخ کیلئے روانہ
Spread the love ویب مانيٹرنگ ميڈيا رپورٹس کے مطابق مریخ مشن “ہوپ “ کو جاپانیRead More