کورونا وائرس سے کُل اموات 20 ہو گئيں، 32 نۓ افراد ميں وائرس کی تصديق
کورونا نے ايک اور جان لے لی، 32 مزيد افراد ميں وائرس کی تصديق
کُل اموات 20 ہو گئيں، نۓ کيسز ميں 19 کا تعلق مظفرآباد سے ہے
مظفرآباد (مانيٹرنگ ڈيسک) پاکستانی زير انتظام کشمير ميں کورونا وائرس نے ايک اور شخص کی جان لے لی ہے۔ اموات کی کُل تعداد 20 ہو گئ ہے جبکہ گزشتہ چوبيس گھنٹوں ميں 32 نۓ افراد ميں وائرس کی تصديق بھی ہو چُکی ہے۔ نۓ تصديق ہونيوالے مريضوں ميں سے 19 کا تعلق مظفرآباد ،ميرپور 4 ،بھمبر 6 جبکہ 3 کا تعلق کوٹلی سے ہے۔ تفصيلات کے مطابق اب تک 13586 افراد کا کورونا ٹيسٹ ليا گيا ہے جن ميں سے 13534 افراد کے رزلٹ آ چُکے ہيں اور 845 افراد ميں اس وائرس کو موجود پايا گيا ہے۔ کُل مريضوں ميں سے ان تک 348 افراد صحتياب ہو چُکے ہيں۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونيوالے شخص کا تعلق مظفرآباد سے بتايا جاتا ہے۔ کُل اموات ميں 10 افراد کا تعلق مظفرآباد، 3 کا باغ، 3 کا ميرپور، 2 کا سُدھنوتی جبکہ ايک شخص کا تعلق بھمبر اور ايک کا تعلق راولاکوٹ سے ہے۔
Related News
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
Spread the loveپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آئی ایس آئی کے ہاتھوںRead More