Chief Editor
پشاور: توہین رسالت کيس ميں ڈھائ سال سے مقدمہ بھگتنے والا ملزم کمرہِ عدالت میں قتل
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پشاور کے نواحی علاقہ اچینی کا رہائشی توہین رسالت کا ملزم طاہراحمد نسیم دو سال سے مقدمہ بھگت رہا تھا اور اس کا کیس اب آخری مراحل میں تھا کہ آج جب بدھ کو عدالتی پیشی کے دوران اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے ڈی ڈبليو اُردو کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتايا ہے کہ مقتول طاہراحمد نسیم کے خلاف سال دو سال پہلے تھانہ سربند میں توہین رسالت کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں دفعہ 295Read More
گلگت بلتستان: چلاس میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ، پانچ پولیس اہلکاروں سمیت دو افراد جاں بحق،عوام سراپا احتجاج، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
پونچھ ٹائمز(ويب ڈيسک) پاکستانی زير انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ديامر کے علاقے چلاس کے رونئی محلہ ميں گزشتہ رات ملزمان اور کاؤنٹر ٹيررازم ڈيپارٹمنٹ (ادارہ براۓ انسداد دہشتگردی )سی ٹی ڈی گلگت کے درمیان گزشتہ روز ہونيوالی فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 2 افراد بھی مارے گئے ہیں،۔ نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مقامی ذرائع اور ٹی اين اين کی رپورٹ کے مطابق دیامر پولیس کے ذرائع نے بتايا ہےRead More
پی اين اے کا اجلاس ، پانچ اگست بارے تمام ضلعی ہيڈکوارٹرز ميں احتجاجات کا فيصلہ، مرکزی پروگرام راولاکوٹ ميں ہو گا
راولاکوٹ(ويب ڈيسک) پاکستانی زير انتظام کشمير کے شہر راولاکوٹ ميں آزادی پسندوں کے اتحاد پیپلز نیشنل الائنس کا اجلاس سیکرٹری جنرل لیاقت حیات کی زیر صدارت آج بروز بُدھ کو منعقد ہوا جس میں نیشنل عوامی پارٹی، جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی، سروراجیہ انقلابی پارٹی، جے کے ایل ایف (روف)، آزاد این ایس ایف اور آزاد ایس ایل ایف کی قیادت نے شرکت کی ۔ تفصيلات کے مطابق مذکورہ اجلاس کی اوپن سوشل میڈیا پر دعوت تھی جس میں پی این اے میں موجود تمام پارٹیاں کے ممبران کو مدعوRead More
مجھے مار ديجيے
کافر ھُوں، سر پھرا ھُوں، مجھے مار دیجیے میں سوچنے لگا ھُوں ، مجھے مار دیجیے ھے احترام ِحضرت ِانسان میرا دین بے دین ھو گیا ھُوں، مجھے مار دیجیے میں پوچھنے لگا ھُوں سبب اپنے قتل کا میں حد سے بڑھ گیا ہوں، مجھے مار دیجیے کرتا ھُوں اہل جبہ ودستار سے سوال گستاخ ھو گیا ھُوں، مجھے مار دیجیے خوشبو سے میرا ربط ھے جگنو سے میرا کام کتنا بھٹک گیا ھُوں، مجھے مار دیجیے معلوم ھے مجھے کہ بڑا جرم ھے یہ کام میں خواب دیکھتا ھُوں،Read More
انتظامیہ کا جيولوجيکل سروے کيلۓ خط سنجيدہ عمل، ڈيم سے پانی کی سطح کم نہ کرنيکی مذمت، احتجاج جاری رکھيں گے ، ميرپور بچاؤ مہم
میرپور(ويب ڈيسک)میرپور انتظامیہ کا جیولوجیکل سروے کیلئے حکومت پاکستان اور واپڈا کو خط لکھنا سنجیدہ عمل ہے ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن سروے رپورٹ تک ڈیم کا پانی 1190 سے کم کیا جانا چاہئے ، جو دن بدن بلند سے بلند ہو رہا ہے جس کی میرپور بچاؤ کمپین بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ میرپور بچاؤ کیمپین اپنا احتجاج جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار میرپور بچاؤ کمپین کے رہنماؤں ندیم سرفروش ، گلنار احمد ،سعد انصاری ایڈووکیٹ ، محمد عثمان مغل ، یاسر محمودRead More
ہجرتيں ، انقلاب کے خواب اور قبرستان ؛ تحرير: امتياز فہيم
مرے دل میرے مسافر ہوا پھر سے حکم صادر ایک افتاد زدہ پسماندہ اور جبری ظالمانہ قبضے و تقسیمِ باطل کے حصار میں قید ملک کے باشندوں کے لئے اپنی ذاتی زندگی کے مسائل حل کرنا جن میں خوراک رھائش لباس و علاج و تعلیم اور دیگر مسائل شامل ہوتے ہیں نہ صرف بہت کھٹن ہوتا ہے بلکہ جوئے شِیر لانے کے مترادف ہوتا ہے۔ ایک ایسے سماج میں جہاں روزگار کا حصول مشکل ہی نہیں بلکہ بدتہرین عذاب ہے اور جس کے لئے مدتوں سے ہمارے لوگ ہجرتوں پہRead More
گردن مار دی جاۓ، انتخاب: تبريز شمسی
سنا ہے ان کے اندهیروں سے ناجائز مراسم ہیں سنا ہے روشنی کو قتل کرنا ان کا شیوہ ہے سنا ہے شہر کی سٹرکوں پر وحشت راج کرتی ہے کہ خیبر سے کراچی تک شریعت راج کرتی ہے سنا ہے فوج بهی انکی امیر شہر بهی ان کا سنا ہے سب شریعت ہے جبر بهی قہر بهی ان کا ڈرے سہمے ہوئے ہیں شہر کے پیروجواں سارے یہ جب سے فتوی آیا هے کہ سورج روشنی جو بانٹتا ہے جرم کرتا ہے شریعت کا تقاضا ہے اندهیروں کو تقدس کیRead More
تہواروں کا ماتم کریں ؛ شاعر: رحيم خان
جانوروں کی قربانی پر جشن کے تہوار انسان کے گزرے دنوں کی کوئی کہانی تو نہیں اکثر یہ خیال مجھے جکڑ لیتا ہے یہ تو کل کی بات ہے جب انسان غلام بناے جاتے تھے وحشی دور میں دشمن قبیلے کے لوگ جنگ میں شکست دینے کے بعد لائے جاتے تھے کھبی غلام بنا کر ہانکے جاتے تھے کھبی جیت پر قربان کر دیئے جاتے تھے ان کی فریاد ان کی بے بسی اور آنسو جان کی بخشش کی التجا اور فریاد سنی ان سنی کر دی جاتی تھی قتلRead More
کامریڈ آفتاب زندہ ہے؟؟ تحرير: طيب رياض
انسان کے ہاتھ جب ازاد ہوئے تو اسنے سراٹھا کراسمان کی طرف دیکھا بھوک نےستایا تو اپنی نظریں جنگل کی طرف موڑ دیں اورجانوروں کو تلاش کرنے لگا . لیکن جانور بہت خونخوار تھے اور اسانی سے انسان کے بس انے والے نہ تھے اسلئیے اس نے پتھر کو تراش کر کہ اوزار بنانا شراع کئیے تاکہ وہ اپنی بھوک کاسامان کر سکے وقت گزرتا گیا انسان طبقات میں بٹ گیا طبقاتی معرکوں سے اس نے ارتقاء کیا اور وہ اہستہ اہستہ بقول ہیگل کے غلامی کے ذریعے آزادی حاصلRead More
کشمیر تاریخی معاشی وسیاسی پس منظر؛ تحرير: آفتاب احمد
(کامريڈ آفتاب احمد کا يہ آرٹيکل جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے ميگزين ماہنامہ وطن دوست مئی 2014 ميں چھپا تھا) نوآبادیاتی معاشروں میں سیاسی ،سماجی ،معاشی و تعلیمی نظام غلامی کے مقاصد کے تحت اور غاصب قوتوں کے مفادات کی تکمیل کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے۔کشمیری سماج ریاست کی جبری تقسیم سے قبل ترقی کے عمل یا سماجی تشکیل کے حوالے سے جاگیردارانہ عہد میں تھا ۔(کسی حد تک چھوٹی صنعتیں ابھر رہی تھیں)جس کی 85فیصد آبادی کا انحصارمعاشی طور پر زراعت پر جبکہ 15فیصد کا چھوٹے ،درمیانےRead More