سحر کا خواب ديکھنے والو! سوشل ميڈيا وار سے گريز کريں؛ امتياز فہيم
سروں میں کبر و غرور کیوں ھے
دلوں کے شیشے پہ زنگ کیوں
ھمارے جموں کشمیر ( آجاد بلکہ عذاب ) کے آذادی پسندو!
روشن خیالو !
دھرتی سے پیار کرنے والو !
محنت کشو !
غلامو و لاچارو !
سب کے لئے نئی سحر کا خواب دیکھنے والو !
آپ سب سے درخواست ھے کہ سوشل میڈیائی وار سے گریز کریں اگر پیپلز نیشنل الائنس ،،، اور جے ایل ایف ۵، اگست کو ایک ساتھ احتجاجی پروگرام نہیں کر سکتے تو نہ کریں ۔ اور اگر ایک ساتھ پروگرام ھوجائے تو اچھا ھوگا مگر یہ ایک دوسرے پہ بھاری و بھدے لفظوں کے وار چھوڑ دیں یہ ایک دوسرے کے خلاف نفسیاتی حملے کرنے سے ھم سب خود اپنی اپنی تحریکوں کو کسی قسم کا فائدہ نہیں بلکہ نفرتیں دے رھے ھیں ۔
اور نفرتیں عداوتیں سازشیں اس گلے سڑے بوسیدہ نظام نے پہلے ھی بہت پھیلا رکھی ھیں ان سب قاتل باطل قبضہ گیر باقیات کے خاتمے کی جہدوجہد کریں انہیں مذید ھوا نہ دیں۔
ھم سب سچی آذادی کی بازی اس وقت تک نہیں جیت سکتے جب تک ھم خود اپنی اپنی عداوتوں نفرتوں اور اناؤں کو شکست نہ دے دیں۔
جیتیں گے ھر بازی ھم
جب کھیلیں گے جی جان سے
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More