Main Menu

September, 2020

 

باغ: ہسپتال عملے کے مجرمانہ رويے کا نوٹس ليا جاۓ، زندگيوں سے کھيلنے کی اجازت نہيں دينگے ، کشمير جرنلسٹ فورم

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہسپتال کے عملے کی غفلت سے پيش آنے والے واقعے پر کشمير جرنلسٹ فورم عرب امارات کے عہديداروں نے شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اربابِ اختيار باغ ہسپتال کے عملے کے مجرمانہ رويے کا فی الفور نوٹس ليں۔ ہم انسانی زندگيوں سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہيں دينگے ۔ گزشتہ روز اخبارات کو جاری بيان ميں کشمير جرنلسٹ فورم کے صدر آصف راٹھور ، سينئر نائب صدر عابد چغتائ، جنرلRead More


تنویر احمد نے پاکستانی جھنڈا اُتار کر کوئی جرم نہیں کیا ہے، تنویر احمد کے موقف کے حامیوں کا اظہار خیال

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ڈڈيال کے مقبول بٹ شہيد چوک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے کے کیس میں قید معروف کشمیری صحافی و محقق اور سرگرم سیاسی ورکر تنویر احمد کے موقف کے حامیوں سردار عبدالحمید خان،راشد حسین ملک،ادیب لیاقت، امان اللہ پٹھان،راجہ رفاقت،وسیم اقبال، محمد عابد، مہران رحمان، چوہدری عثمان ٹھارہ اور دیگر نے آج یہاں تریابی نی بیٹھک میں یونس تریابی کے ساتھ مقبول بٹ شہید چوک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے پر تنویر احمد کے موقف اور کیس کی تازہ ترین صورت حالRead More


جدید نوآبادیات کے عالمی نظام کو سمجھيے؛ تحریر : مسعود خالد

جدید نوآبادیات کے عالمی نظام کو سمجھے بغیر پاکستان میں آپ فوج،فوج کی آلہ کار عدلیہ،کٹھ پتلی سیاست،بنیاد پرستی کی ریاستی اور امریکی پشت پناہی،عالمی مالیاتی اداروں کی مستقل غلامی،مذہب کی بنیاد پر جنگی جنونیت کا پھیلانا،لوگوں کو ہر وقت جنگ اور حملہ کے خوف میں مبتلا رکھ کر انکو اپنے معاشی اور سیاسی حقوق سے دستبردار ھونے پر مجبور کرنا۔حب الوطنی کے متعلق خوف کی فضا قائم رکھنا،انسانی فکر کو آذاد کرنے والی ہر سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا’ فکری آذادی کے حامل لوگوں کے حرکت و عمل کوRead More


جموں کشمير کو نئ سامراجی جنگ کا ايندھن بنانے کی سازش ہے، جو جسکا غلام ہے اُسکے خلاف جدوجہد کرے؛ چيئرمين پی اين اے

پيپلز نيشنل الائنس کے چيئرمين کامريڈ ذوالفقار احمد ايڈووکيٹ نے گزشتہ دنوں اپنے ہم وطن رياست جموں کشمير کے شہريوں کے نام اہم پيغام ميں کہا ہے کہ ھم ایک ایسے بد ترین المیہ سے دو چار ہیں جو لا علاج بھی ہے اور مستقبل قریب میں یہ روائتی سیاستدان بھی تسلیم کریں گے کہ جيسے سٹالن نے خوب کہا تھا سرمایہ دارانہ جمہوریت میں اقتدار کا فیصلہ ووٹ ڈالنے والوں پر نہیں ہوتا ہے بلکہ ووٹ گننے والوں پر منحصر ھیکہ جیتنا کس نے ہے۔ جے کے پی اینRead More


محکمہ صحت کی غفلت ناقابلِ برداشت،حکومت کفیل کبیر کو انصاف فراہم کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے ؛ سائرس خليل

باغ، روزنامہ پونچھ ٹائمز جموں کشمير پيپلز نيشنل يوتھ ليگ کے نوجوان رہنماء کامريڈ سائرس خليل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی غفلت ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت کفیل کبیر کو انصاف فراہم کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ گزشتہ روز روزنامہ پوچھ ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوۓ کامريڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین و ڈاکٹرز اتنی لاپرواہی سے کام کر رہے ہیں کہ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے بے خبر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے باغ کوٹیری قندیل باغRead More


اُٹھو تم سب جو غلام نہیں ہو؛ تحرير: شيراز کشميری

یہ بات اب بہت حد تک واضح ہو چکی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ حکومتیں ریاست جموں کشمیر و اقصائے تبت کو تقسیم کرنے اور معمولی رد و بدل کے ساتھ موجودہ سیز فائر لائن کو مستقل سرحد بنانے پر سمجھوتا کر چکی ہیں۔اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں رواں سال اور آزاد ریاست جموں کشمیرمیں اگلے سال ہونے والے انتخابات بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کی حکمت عملی یہ ہے کہ ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کامیاب کروا کر انRead More


تھوراڑ:محکمہ برقیات کی غفلت ،معصوم بچے کی زندگی داو پر لگ گئی ، نازک حالت میں راولپنڈی منتقل

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے تھوراڑ ميں محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے معصوم بچے کی زندگی داو پر لگ گئی بچے کو انتہائی نازک صورتحال میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔تھوراڑ بازار سے متصل یادگار شہدا اور BHU تھوراڑ کے ملحقہ علاقہ جو کہ پوٹھی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جہاں پر تھانہ تھوراڑ اور عدالت کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ میں محکمہ برقیات سب ڈویژن تھوراڑ کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے انتہائی افسوسناکRead More


محرومیوں کا ادراک ہی ايجادات کے دروازے کھولتا ہے، وٹس ايپ کے موجد کی کہانی پڑھيے

واٹس ایپ کے موجد “جین کوم” کو خود اپنے والد سے دوری اور فون پر بھی بات نہ کر پانے کا جو دکھ تھااس کے احساس کی وجہ سے اس نے دوسروں کو قریب لانے والی یہ ایجاد کی۔ جین کوم یوکرائن کے ایک غریب یہودی خاندان میں پیدا ہوا۔ گھر میں بجلی تھی نہ گیس۔ یہ لوگ سردیوں میں بھیڑوں کے ساتھ سونے پر مجبور ہو جاتے تھے. 1992ء میں یہودیوں پر حملے بھی شروع ہو گئے تو والدہ نے نقل مکانی کا فیصلہ کیا لیکن والد نے وطنRead More


گلگت بلتستان نیا صوبہ یا نئی خانہ جنگی؟ تحرير: سردار انصـــــــــار احــــــمد

حالیہ دنوں پاکستان کے اپنے زیر انتظام جموں کشمیر کے لیے نامزد وائسرائے علی امین گنڈہ پور، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گلگت بلتستان کے صوبہ بنانے کے بیانات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان کی سیاسی قیادت سے اسی موضوع پر ملاقات کے بعد جو نیا منظر نامہ سامنے آ تا دکھائی دے رہا ہے اس سے تو یہی لگتا ہے کہ پاکستان آرمی نے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر میڈیا پر اس طرح کی خبریں بریک کی ہیں کہ وہ گلگت بلتستانRead More


تنوير احمد کی گرفتاری کے خلاف جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ

کراچی پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے زیرِ اہتمام صحافی تنویر احمد کو پابندِ سلاسل رکھنے کے خلاف پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان، وائس فار مسنگ پرسنز بلوچ / سندھ کی راہنما ہانی بلوچ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ صحافی تنویر احمد کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمات قاٸم کرنا قابض ریاست پاکستان کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے، قابض ریاست پاکستانRead More