جھوٹی راہنمائی کا دعوی کرنے والوں کو جموں کشمیر کی تاریخ معاف نہیں کرے گی ، رحيم خان
ويب ڈيسک
معروف آزادی پسند رہنما رحيم خان نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر لداخ گلگت کے لوگوں کو اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے لئے سب سے پہلے ایک دوسرے کو قائل کر کے ایک ہونا ہو گا ۔
اس بنیادی کام کو کئے بغیر کوئی سفارتی بین الاقوامی محاذ , کوئی مسلح محاز اور بندوق ان کو آزادی اور بنیادی حقوق نہیں دلا سکتی۔
سوشل ميڈيا پر جاری اپنے پيغام ميں اُن کا کہنا تھا کہ بنیادی کام سے پہلے بندوق کے استمعال نے لاکھوں معصوموں کی جان لی ہے اور جو آج بھی بنیادی کام کو چھوڑ کر اسی روش پر چل رہے ہیں وہ اصل میں یا تو قابض ریاستوں کے ایجنٹ اور سہولت کار ہیں یا مطلق جائل جو راہنمائی کا جھوٹا دعوی کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں پر بھی سارے معصوموں کا خون ہے جن کو ان کی جہالت کی وجہ سے سزا ملی اور جان سے ہاتھ دھونا پڑا , وقت نے ثابت کیا ہے یہ صرف کٹھ پتلیاں تھیں اور ہیں ,تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی اور تاریخ ایسے کرداروں کو کھبی معاف نہیں کرتی ۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More