منافقت بے نقاب ہو کر رہے گی ، تحرير: رحيم خان
جموں کشمیر میں جو لوگ اپنی ریاست کی بحالی, آزادی, وسائل پر اختیار اور بنیادی حقوق کے لئے پاکستان سے پیسے لے کر پاکستان کے حکمران طبقات کے مفاد کے لئے بھارت کے خلاف بات کرتے اور پروپگنڈا کرتے ہیں ان میں اور ان لوگوں میں کوئی فرق نہیں جو بھارت سے پیسے لے کر بھارت کے حکمران طبقات کے مفاد کے لئے پاکستان کے خلاف بات کرتے اور پروپگنڈا کرتے ہیں, ان دونوں گروہوں کا کام اور کردار ایک ہی جیسا ہے , یہ دونوں گروہ پاکستان بھارت کی بات کرتے اور نمائیندگی کرتے ہیں یہ جموں کشمیر کے عوام کی نمائیندگی نہیں کرتے اور نہ ہی ایسے لوگ جموں کشمیر کے عوام کے راہنما ہو سکتے ہیں, یہ حقیقت میں دونوں ملکوں کی پالتو ہیں جو جموں کشمیر کے عوام کے قتل , وسائل کی لوٹ مار اور بنیادی حقوق غصب کرنے میں کہیں نہ کہیں دونوں ملکوں کے ساجھے دار ہیں , بنیادی حقوق کی پامالی اور وسائل کی لوٹ مار سرینگر, مظفرآباد جموں گلگت لداخ ہر جگہ ہو رہی ہے اور دونوں قابض ملکوں میں سے ایک بھی اپنا ناجائز قبضہ چھوڑنے, عوام کو آزادی دینے , وسائل پر اختیار اور بنیادی حقوق دینے کے لئے تیار نہیں ہے تو پھر ایک دوست اور دوسرا دشمن کیسا ,
دونوں ملکوں اور ان کے پالتو ایجنٹوں کی منافقت اور قبضہ کی وجہ سے جموں کشمیر کے لاکھوں شہریوں کا قتل ہوا ہے, استحصال ہوا ہے, جو کہ جاری ہے , ان کا جھوٹ اور منافقت اب جموں کشمیر کے شہریوں کے سامنے دن کے اجالے میں بے نقاب ہو رہا ہے, جموں کشمیر کے عوام کا بڑھتا ہوا شعور اس سارے ظلم کا حساب لے گا .
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More