Main Menu

پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کا بھٹو شہید کی 42 ویں برسی پر اُنکی جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت

Spread the love

آمر تاریخ میں گم ہو گیا، ذوالفقار علی بھٹو نظریہ بن چُکا جو رہتی دُنیا تک زندہ رہے گا، سردار جاوید یعقوب

پیپلزپارٹی مظلوم و محکوم عوام کی جماعت ہے، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں ناقابلِ تسخیر قوت بنے گی،سید سجاد حسین شاہ، خادم شاہين، راشد چغتائی، فاروق بانیاں، زاہد ہ ملک اعوان، چوہدری انیس و ديگر

پونچھ ٹائمز

پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی پر تقریب کا انعقاد شارجہ کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد حکومت کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز کو محوظِ خاطر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُنکے نظریے کے مطابق جدوجہد کے عہد کی تجدید کی گئی گزشتہ روز پاکستان پپلز پارٹی یواے ای کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی کے موقع پر شارجہ کے ایک مقامی ہوٹل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سٹیج سکرٹیری کے فرائض جنرل سکرٹیری پاکستان پپلزپارٹی یواے ای خادم شاہین نے انجا م دے جبکہ تقریب کی صدارات پاکستان پپلزپارٹی یواے ای کے صدر سابق مشیر حکومت آزادکشمیر سردار جاوید یعقوب نے کی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر سردار جاوید یعقوب، سید سجاد حسین شاہ، راشد چغتائی، خادم شاہین، فاروق بانیاں، زاہد ملک اعوان، چوہدری انیس، فرزانہ اعوان،غزالہ چغتائی قصر آفریدی، اسلم خاصخیالی،محبوب کسانہ طالب تاس، مومی، کامریڈ مبشر، محمد کفیل، قاسم بلوچ فرخ اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پہ لٹکانے والا آمر تاریخ میں کہیں گُم ہو چُکا ہے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو جان کی قربانی دیتے ہوئے آج نہ صرف پاکستان کے کروڑوں لوگوں کا نظریہ بن چُکا ہے بلکہ پوری دُنیا کے محروم طبقے کا بھی نظریہ بن کر زندہ جاوید ہے اور یقیناً رہتی دُنیا تک زندہ رہے گا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فوجی آمر نے جس بربریت کے زریعے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا اور پھانسیاں دیں اُس بربریت کی دُنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہے اور جیالوں نے کٹنا سیکھا ہے جھکنا نہیں سیکھا۔

شارجہ : بھٹو شہيد کی برسی کی تقريب کا تصويری منظر

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آمروں نے ہمیشہ جمہوریت کو زندہ درگور کرنے کی کوشش کی مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں قربانیاں دے کر جمہوریت کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ایک جمہوری اور مستحکم پاکستان تھا جسے پورا کرنے کے لئے ہم ہر صورت جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔

شارجہ: بھٹو شہيد کی برسی کی تقريب سے مقررين خطاب کر رہے ہيں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کی بالادستی چاہتی ہے اسے اپنی روایات برقرار رکھتے ہو? آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی جمہوریت کیلیے بے مثال قربانیاں ہیں۔ ہم چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ناقابلِ تسخیر قوت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں جمہوریت اور ملکی استحکام کے لئے ہیں جو کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔ ہماری لڑاء عوام کا استحصال کرنے والے طبقے سے ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ جمہوریت و ملکی استحکام بہترین انتقام ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کو اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔ پروگرام میں حال ہی میں وفات پانے والے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار صابر حسین کی مغفرت کے لئے، ملکی سلامتی و تمام اُمتِ مسلمہ کی بہتری و کامرانی کے لئے محترمہ فرزانہ اعوان نے دعا سے تقریب کا اختتام کیا ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *