محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج جاری، کل سے او پی ڈیز مکمل بند کرنے کا فیصلہ
ڈيڑھ ماہ سے احتجاج پہ ہيں مگر ذمہ داران کے کانوں پہ جوں تک نہيں رينگی، حق مانگ رہے ہيں بھيک نہيں
يہاں رواج بن گيا کہ جب تک سڑک پہ نہ نکلو تو کوئ سُنتا ہی نہيں، مرکزی قيادت فيصلہ کرے، مقررين
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير بھر کی طرح ضلع باغ میں بھی گزشتہ ڈيڑھ ماہ سے جُزوی ہڑتال جاری ہے ۔ آج کا احتجاجی پروگرام زیرصدارت سردار افتخار مغل منعقد ہوا۔ احتجاجی پروگرام سے صدرِ تقریب اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیڑھ ماہ سے ہڑتال پر ہیں اور ابھی تک ذمداران کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی جو افسوس ناک بات ہے ۔
میڈیا کوآرڈینیٹر ہیلتھ ايمپلائیز فیڈریشن باغ کے مطابق مقررين کا کہنا تھا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں اور اپنا حق ملنے تک جدو جہد جاری رہے گی۔ مقررين کا کہنا تھا کہا کہ ہیلتھ فیڈریشن کی قیادت کو اب فیصلہ کرنا پڑے گا کیوں کہ یہاں نظام ایسا بن چکا ہے کہ جب تک روڈ پر نہ نکلا جائے تب تک کوئی معاملہ حل نہیں ہوتا ۔ اس لیے ہم اپیل کرتے ہیں کہ قیادت جمعہ سے مکمل طور پر او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کرے۔
ياد رہے يہ ملازمين رسک الاؤنس، تنخواہ ميں اضافہ، ڈيس و ميس الاؤنس، ايک سے بيس سکيل کے لئے ريواہزڈ سروس سٹريکچر ، تمام ايڈہاک ملازمين کی مستقلی اور نيشنل پروگرام کے ملازمين کو سول سرونٹ کی منظوری جيسے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کر رہے ہيں۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ حکومت ان ملازمين کے مطالبات منظور کرتی ہے يا نہيں اور اگر ملازمين مکمل ہڑتال کی طرف جاتے ہيں تو حالات کيا رُخ اختيار کريں گے۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More