حبيب الرحمن کے گھر نامعلوم افراد کی تلاشی، سياسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور مذمت
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سابق ترجمان حبیب الرحمٰن کے گھر میں نا معلوم افراد کی تلاشی کی خبر شوشل ميڈيا پر آنے کے بعد سياسی و سماجی رہنماؤں کی مذمت جاری ہے۔ تفصيلات کے مطابق 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب 2 بجے کے وقت نامعلوم افراد گھر کی حفاظتی گرل کے اوپر سے مکان (واقع قندیل کالونی باغ) کے اندر داخل ہوئے ۔ حبیب الرحمن فیملی سمیت اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔ دوران تلاشی نامعلوم افراد نے الماریوں کے تالے توڑے جس میں ریکارڈ ، فائلیں اور کتابیں وغیرہ تھیں۔
نامعلوم افراد نے پورے گھر کی تلاشی لی۔ کتابیں ، فائليں اور دیگر کاغذات بکھرے پڑے تھے جبکہ دیگر سامان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئ اور نہ ہی نامعلوم افراد کوئ چیز اپنے ساتھ اٹھا کر لے گۓ۔
جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ضلع باغ کے ضلعی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ واقع سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نا معلوم افراد کا سیرچ آپریشن تھا۔
یاد رہے ایک سال قبل اسی گھر میں حبیب الرحمن کی فیملی سے حبیب الرحمن کے بارے میں نامعلوم افراد نے پوچھ گھاچھ کی تھی اور انھیں ہراساں کیا تھا جس کے بارے میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی ضلعی برانچ نے ایس پی باغ کے پاس رپورٹ بھی درج کروائ تھی۔
ضلعی قيادت کا بھی يہی سوال تھا کہ بار بار ایسا عمل کیوں ہو رہا ہے اس کے پیچھے کیا محرکات اور مقاصد ہیں، یہ نا معلوم لوگ کون ہیں؟
سوشل ميڈيا پر صارفين مختلف طرح کے تبصرے کرتے ہوۓ نظر آۓ اور اکثريتی لوگ اسے پاکستانی خفيہ اداروں کی کاروائ کہہ رہے ہيں۔ سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خفيہ ادارے رياست جموں کشمير کی قومی آزادی کے علمبرداروں پر مختلف طرح سے دباؤ ڈال رہے ہيں اور اسطرح کی کاروائيوں و ہتکھنڈوں سے رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و خودمختاری کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ اس طرح کا عمل آزادی پسند اور انقلابی قوتوں کے لیے تشویش کا باعث ہے اور تمام آزادی پسند و انقلابی قوتوں کو ايسے ہتکھنڈوں کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کرنا چاہيے کہ آزادی و ترقی پسند حلقے کسی بھی دباؤ ميں آنے والے نہيں ہيں۔ پوری دُنيا ميں موجود آزادی و ترقی پسند افراد اس کاروائ کی پُرزور مذمت کر رہے ہيں۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More