مقبول احمد بٹ کی سالگرہ، رياستی آزادی و خودمختاری کا مشن جاری و ساری رہے گا، سردار انور
بٹ شہيد آزادی کا استعارہ، قربانی دے کر نہ صرف رياستی عوام بلکہ تمام دُنيا کی محکوم قوموں کے لئے مثال قائم کی، سردار الطاف، سردار لياقت ، انور بشير، افراز احمد
پونچھ ٹائمز
جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے سياسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ايڈووکيٹ، گلف زون کے سينئر رہنما انور بشير، سردار الطاف ، سردار لياقت، معروف سماجی رہنما افراز احمد، اياز محمود، خان کبير، سردار مير اکبر، مزاد اشرف و ديگر نے مقبول احمد بٹ شہید کی سالگرہ کا کيک کاٹا اور تقريب ميں کہا کہ مقبول احمد بٹ جدید غلامی کا عظیم مزاحمت کار تھا اور اب کشمیری قوم کی پہچان اور آزادی کا استعارہ بن چکے ہيں۔ مقررين کا کہنا تھا کہ مقبول احمد بٹ نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کر کے نہ صرف اپنی قوم کی آزادی کی سمت کا تعین کیا بلکہ تمام محکوم قوموں کے لیے ایک مثال اور معیار قائم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ دنیا کا واحد مزاحمت کار اور آذادی پسند ھے جس کا جست خاکی شہادت کے بعد بھی تہاڑ جیل دلی میں 37 سالوں سے قید ھے اور دھرتی کی ہر ماں کی ہر گود میں مقبول بٹ نے جنم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ کے جنم دن پر انکے فلسفہ آزادی کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہيں ہم قابض دشمنوں کے عصاب پر سوار رہیں گے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ مقبول احمد بٹ شہيد کے فلسفہ کی روشنی ميں اور يسين ملک کی رہنمائ ميں رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و خودمختاری کے لئے جدوجہد جاری رکھيں گے۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More