کامریڈ امجد شہسوار کی لازوال جدوجہد کو سرخ سلام ؛ تحرير: داؤد حسرت
دنیا میں سسکتی رینگتی ،غموں ، دکھوں ، مصیبتوں ، آلام ،پریشانیوں سے نڈھال تلخیاں بھری زندگیاں۔۔۔ درد اور کرب کی دنیا میں ایسے ہی افلاس کا رقص ہے چار سو۔۔۔ سرمایہ داری کی چیختی، چلاتی و چنگاڑتی مشینوں پہ دن رات مشقت کرنے والا ناتواں مزدور ، تپتی دھوپ میں دن بھر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اپنے روز و شب گھٹ گھٹ کے بسر کرنے پہ مجبور ہیں۔
بھوک اور بے روزگاری کاچاروں اطراف ننگا رقص ہے۔۔۔۔۔جہالتوں کے گہرے بادل سارے جہاں میں منڈلا رہے ہیں۔۔۔۔ ہر طرف یاس ہے آہیں اور سسکیاں ہیں۔۔۔۔۔ بیماری اور بیکاری ہر چوکھٹ پہ ہے۔۔۔۔ غلامی کی پاؤں میں پڑی بیڑیوں سے محکوموں کے زخمی پاؤں سے لہو رستا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
مروجہ نظام زر اپنے مکروہ اور وحشی چہرے کے ساتھ سارے عالم انسانی کے اندر ننگا ہوگیا ہے۔ سارے عالم میں چند ہی لوگ ہیں جو آسائشوں بھری زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے میں ضرورت ہے جہد مسلسل کی۔۔۔۔ ضرورت ہے اک جنگ کی ، اک منظم جنگ کی جو مظلوموں کی ظالموں کے خلاف ہو ! جو محکوموں کی حاکموں کے خلاف ہو ! جو غلاموں کی آقاؤں کے خلاف ہو! جو عام آدمی کی ہر طرح کے قبضے کے خلاف ہو اور ہر طرح کی جہالت ، پسماندگی، افراتفری ، دہشت گردی کے خلاف ہو ۔۔۔۔ اس استحصالی، نسل انسانی کے دشمن نظام کے خلاف اور ایسے انسانی نظام کے خاطر جو ضامن ہو استحصال سے پاک سماجوں کا۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More