Main Menu

پونچھ: 21 دسمبر آٹے کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ہونے والے احتجاج کو روکنے کيليے پولیس کی بھاری نفری طلب

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کی کال پہ کل 21 دسمبر کو ہونے والے احتجاجی دھرنے کو روکنے کے لئے مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ سنئیر صحافی تیاض شاہد کے مطابق 16 کمپنیوں کے 500 اہلکار راولاکوٹ پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر مقامات پہ بھی پولیس کے دستے پہنچ رہے ہیں۔
ياد رہے کہ عوامی ايکشن کميٹی پونچھ نے کل 21 دسمبر کو پونچھ کے تمام داخلی خارجی راستے بند جبکہ شاہراہ غازی ملت پہ غیر معینہ مدت تک دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق کل صبح 10 بجے کھائی گلہ ميں احتجاجی جلسہ ہو گا جس کے بعد تمام قافلے شاہراہ غازی ملت کا رخ کرینگے جہاں پونچھ کے دیگر علاقوں سے ساتھ مشترکہ دھرنا دیا جائے گا ۔

مزيد برآں انتظامیہ سے گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگۓ تھے جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ نے 21 دسمبر کو پرامن احتجاج کی کال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کر رکھی ہے اور اس احتجاج کو روکنے کے لئے اب تک کی معلومات کے مطابق ولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔

بشکريہ قمر عزيز






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *