راولاکوٹ : سڑک کی ناقص تعمير کيخلاف شہريوں کا احتجاج، پوليس کا بدترين تشدد، متعدد زخمی
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے شہر راولاکوٹ ميں راولاکوٹ تولی پیر روڈ کے حوالہ سے عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کے زير اہتمام احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کيا گيا تھا۔ مظاہرين شديد موسم اور بارش کے باوجود راولاکوٹ تولی پیر روڈ کے حوالہ سے کمشنر آفس کے سامنے پرامن دھرنا دینا چاہتے تھے ۔ مگر پُرامن مظاہرين پر دھاوا بول ديا۔ آنسو گيس کا بھاری استعمال کيا گيا اور پولیس نے پُرامن مظاہرين پر بدترین تشدد کيا جس کے نتيجے ميں متعدد مظاہرین زخمی ہو گۓ ہيں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کے زير اہتمام احتجاجی مظاہرے ميں سينکڑوں افراد شريک تھے اور ان مظاہرين کا مقصد اپنے مطالبات کے حق ميں راولاکوٹ تولی پیر روڈ کے حوالہ سے کمشنر آفس کے سامنے پرامن دھرنا دینا تھا۔ عينی شاہدين کے مطابق پُرامن شرکاء احتجاج کو چاندنی چوک راولاکوٹ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گيا۔ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ڈنڈوں کا بے دريغ استعمال کيا۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق مظاہرے ميں شريک متعدد افراد زخمی ہیں تاہم اس بارے ميں مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں ۔
پرامن مظاہرين پر پوليس تشدد کے خلاف سوشل ميڈيا پر عوام کا شديد غم و غصہ ديکھنے ميں آ رہا ہے۔ سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ انتظاميہ امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہے۔ صارفين انتظاميہ کے خلاف کاروائ کا مطالبہ کر رہے ہيں۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More