Main Menu

رياست جموں کشمير ناقابلِ تقسيم وحدت، جی بی کو حقوق ديے جائيں، رياست سے افواج کا انخلاء کيا جاۓ، سردار انور، شاہد اختر

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انوایڈووکیٹ اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی یواے ای کے صدر سردار شاہد اختر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتسان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ہندوستان اور حکومت پاکستان نے کشمیر سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے کشمیر ی قوم کسی بھی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے جو ان کی امنگوں کے خلاف ہو گلگت بلتستان آہینی، جٖغرافیائی اور تاریخی ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے پاکستان خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے انھوں نے کہاکہ اگر حکومت پاکستان کشمیر یوں کی وکالت کرتی ہے تو گلگت بلتستان کو ریاست جموں کشمیر کے ساتھ ملا کر ایک خود مختار حکومت تشکیل دے کر پوری دنیا میں ایک پیغام دے کشمیر کی سرحدوں سے افواج کا انخلا کر گلگت بلتستان کے عوام کی بنیادی ضروریات پورا کرے وہا ں بے روزگاری، مہنگائی، بھوک ننگ افلاس، غربت جہالت کا خاتمہ کر ے ۔اگر اقوام متحدہ نے اس مسلہ پر کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے تو پورا خطہ کشمیر سمیت جنوبی ایشاء میں ایک بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار ہو جاگے پورا جنوبی ایشاء بلکہ پورے برصغیر میں ایک بڑی عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ہم کہتے ہیں کہ ریاست جموں کشمیر کے اندر رائے شماری کی جاے تاکہ کشمیر قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *