Main Menu

ہماری مرضی ہمارے ملک کی آزادی اور وحدت کی بحالی سے جڑی ہے، تحرير: رحيم خان

Spread the love

ہمارے ملک جموں کشمیر کا فیصلہ نہ پاکستان بھارت کی افواج کر سکتی ہیں اور نہ ہی ان کا آئین، قانون اور آپسی معاہدے۔

انہوں نے نہ تو ہماری مرضی اور خوشی سے یا ہم سے پوچھ کر ہمارے ملک پر حملہ اور قبضہ کیا ہے اور نہ ہی ہمارے مشورے سے ہمارے لئے اپنا آئین اور قانون بنایا ہے اور نہ ہم سے پوچھ کر ہمارے بارے میں آپسی معاہدے کئے ہیں۔
اور نہ ہی یہ ہمارے فائدے کے لئے سیز فائر لائن پر آئے روز ہمارے شہریوں کو قتل کرتے ہیں کہ وہ سکون کی نیند سو جایئں
یا آج تک جموں کشمیر کے لاکھوں شہریوں کا قتل انہوں نے اس لئے نہیں کیا کہ ہمارے ملک کی وحدت اور آزادی بحال ہو جس کو یہ دونوں قابض ملک ملکر چھین چکے ہیں
اس لئے یہ لداخ کے بارے میں کیا کہتے ہیں, گلگت-بلتستان کے بارے میں اپنے آئین میں کیا لکھتے اور تبدیل کرتے ہیں یا مظفرآباد, سری نگر, جموں کے بارے میں کیا حکم صادر فرماتے ہیں, اس سب سے ان کا حملہ, قبضہ اور آج تک جاری جموں کشمیر کے لاکھوں لوگوں کا قتل جائز نہیں ہو جاتا۔

اس لئے ہمارے ملک جموں کشمیر پر تمہارا قبضہ تمہارے آپسی معاہدے اور تمہارا آئین اور قانون ہمیں اپنی دھرتی پر منظور نہیں اور نہ ہو گا۔
تمہارا قبضہ اور تمہارا قانون صرف تمہاری بندوق کی بدولت ہے نہ کہ ہماری مرضی سے۔
ہماری مرضی ہمارے ملک کی آزادی اور وحدت کی بحالی سے جڑی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *