Main Menu

باغ: ہسپتال عملے کے مجرمانہ رويے کا نوٹس ليا جاۓ، زندگيوں سے کھيلنے کی اجازت نہيں دينگے ، کشمير جرنلسٹ فورم

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہسپتال کے عملے کی غفلت سے پيش آنے والے واقعے پر کشمير جرنلسٹ فورم عرب امارات کے عہديداروں نے شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اربابِ اختيار باغ ہسپتال کے عملے کے مجرمانہ رويے کا فی الفور نوٹس ليں۔ ہم انسانی زندگيوں سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہيں دينگے ۔ گزشتہ روز اخبارات کو جاری بيان ميں کشمير جرنلسٹ فورم کے صدر آصف راٹھور ، سينئر نائب صدر عابد چغتائ، جنرل سيکرٹری عنصر شہزاد عباسی ، چيئرمين مجلس عاملہ رضوان اشرف ، نائب صدر، عابد فراز، چيف آرگنائزر سردار ہارون بیگ ،ڈپٹی آرگنائزر فیصل بٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار امجد حسین ، سيکرٹری اطلاعات ارشد ملک ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سرفراز ترابی ، سيکرٹری ماليات رانا نصير اور ڈپٹی سیکرٹری مالیات انعام عباسی کا کہنا تھا کہ واقعات کی تحقيقات کی جائيں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جاۓ۔ تفصيلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے ايک گُردے کا مريض باغ ہسپتال ميں انتہائ کسمپُرسی کی حالت ميں بے يار و مددگار پڑا ہوا ہے اور اور مريض کو مطلوبہ مشين تک مہيا کرنے ميں ہسپتال عملہ تاحال ناکام ہے جب کی ايک دوسرے کيس ميں ايک خاتون کی ڈيليوری کا کيس متعلقہ ڈاکٹر سمعيہ صدف نامی ليڈی ڈاکٹر کی انتہائ غفلت اور غير ذمہ دارانہ رويے کی وجہ سے نومولود بچہ اس دُنيا ميں نہ آسکا۔ کشمير جرنلسٹ فورم کے عہديداران کا کہنا تھا کہ عوام سہوليات و خدمات کی بھيک نہيں مانگتے بلکہ عوام ان تمام اداروں کے مالک ہيں۔ رئنماؤں نے مطالبہ کيا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں پر پابندی لگائ جاۓ کہ وہ نہ تو کسی پرائيويٹ ہسپتال ميں کام کر سکيں اور نہ ہی اپنے پرائيويٹ کلينک کھول سکيں۔ يہ انسانی زندگيوں کے ساتھ کُھلا کھلواڑ ہے کہ ڈاکٹروں کو جس چيز کی تنخواہ ملتی ہے وہ ذمہ داری نبھانے کی بجاۓ کہيں اور جا کر اپنا کاروبار چمکا رہے ہيں۔ رئنماؤں نے عوام سے اپيل کی ہے کہ وہ ايسے حادثات پر خاموش رہنے کی بجاۓ سختی سے نوٹس ليں کيونکہ تمام ادارے عوام کی ملکيت ہيں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *