Main Menu

پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللّٰہ؛ تحرير : کامریڈ عمر حیات

Spread the love

ایک ایسی ریاست جس میں کسی کی جان عزت و آبرو محفوظ نہیں۔ آئے روز ایسے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں دنیا کے کسی اور خطہ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔کسی کی بہن بیٹی ماں کی عزت محفوظ نہیں۔ یہ ریاست مجرموں کی پناہ گاہ ہے، یہ ریاست معاشی ابتری کی اپنی آخری حد چھو رہی ہے۔ مملکتِ خداداد پاکستان کی 98 فیصد آبادی انتہائی اذیت کے ساتھ زندگی کے دن گزار رہی ہے مجرموں کو کھلی چھوٹ ہے جو کریں جیسے کرے تین سال کی بچی سے لے کر اَسی سال کی بوڑھی عورت تک کوئی ریپ سے نہ بچ پایا مردے بھی نہ بچ سکے ان ظالموں سے معصوم بچے بی آئے روز زیادتی کا شکار ہوتے رہے ریاست تحفظ نہ دے سکی۔ مسجد مندر کلیسا بھی روند ڈالیں انہوں نے ریاست تماشہ دیکھتی رہیں انسانی لاشوں کے انبار لگے پھر بھی عدل خاموش رہا، کس کس پے ماتم کیا جائے۔
ریاست مملکتِ خداداد پاکستان کے شہروں قصبوں مارکیٹوں کے نام دیکھیں اور ان کے کام دیکھیں اسلام آباد، غازی آباد، اسلام نگر، مکہ مارکیٹ، مدنی محلہ، اللہ والی بستی، پاکستانی حکمران اور اشرفیہ مجرموں کا ٹولہ عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہر کسی بڑے جرم کے بعد ایک نیا ڈرامہ رچاتا ہے کہ اب کی بار اس کو سزائے موت دی جائے گی کبھی کسی مجرم نے بھی مجرم کو سزائے موت دی ہے۔۔۔ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے مجرموں کو اگر سزائے موت دو گے تو تمہارے پاس نکاح اور نماز جنازہ پڑھانے والوں کی تعداد کم پڑ جائے گی۔ یہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے اندر ایک ایسا مائنڈ سیٹ موجود ہے جو کہتا ہے کہ جلد از جلد اس مملکتِ خداداد پاکستان میں شامل ہو جائیں کیونکہ بڑوں کا فرمان بھی ہے اور قبر میں پہلا سوال بھی۔ اور رہا آخرت کا سوال تو وہ ویسے بھی جنت مل جانی ہے کیونکہ پوری پوری رات بیٹھ کر ترکی کا بنا ڈرامہ سیریل ارتغرل جو دیکھتے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *