جموں کشمیر کی دھرتی پر جموں کشمیر کا جھنڈا لہرائے گا ؛ رحيم خان
تنویر احمد اس قبضے اور جبر کے خلاف لڑ رہا ہے جس کی بنیاد جھوٹ, دغا بازی, منافقت اور طاقت کے زور پر رکھی گئی ہے. یہ جنگ, آزادی کی ہے, حق و انصاف کی ہے, سچ و سربلندی کی ہے آج مورچہ ڈڈیال ہے کل اور کوئی مقام ہو گا. یہ جنگ, جموں کشمیر کے ہر اس شہری کی ہے جو باشعور ہے, وہ ایک اجتماعی مقصد کے لئے عمل میں ہے یہ صرف ایک واقعہ کی بات نہیں جس کے لئے اس نے بھوک ہڑتال کی ہے, یہ ہڑتال تو اس کا ایک پڑاو ہے جو راستے میں آیا ہے, یہ جو طاقت اور دھوکے سے قابض ملکوں نے اپنے جھنڈے جموں کشمیر کی سرزمین پر لہرائے ہیں ان کو سامنے رکھ کر چند سہولت کاروں کو ساتھ ملا کر یہ ہر سال جموں کشمیر سے اربوں ڈالرز کا سرمایہ لوٹ کر لے جا رہے ہیں , یہ تحریک تو اس لوٹ اور وسائل پر قبضے کے خلاف ہے, جو پنڈی اسلام آباد لاھور والوں کے ہاتھ میں ہے, نئی نئی, بڑی بڑی کشادہ سڑکیں, موٹرویز, ریلوے , ہوائی اڈے, ہسپتال سارے پنڈی لاہور کیوں بنتے ہیں, میرپور مظفرآباد گلگت کیوں نہیں بنتے , اس لئے کیونکہ جموں کشمیر کے لوگ جو دولت پیدا کرتے ہیں اس پر ان کا اختیار نہیں. تنویر احمد تو اس سب کے لئے, اپنے وسائل پر اپنے اختیار کے لئے لڑ رہا ہے , جب کسی ملک کا جھنڈا اپنے ملک پر لہرایا جاتا ہے اس کی عزت احترام اور حرمت بھی ہوتی ہے اور جب کوئی ملک اپنا جھنڈا دھوکے جھوٹ اور طاقت کے زور پر کسی دوسرے کے ملک پر لہراتا ہے تو وہ جارحیت کر رہا ہے قبضہ کر رہا ہوتا ہے, ریاست جموں کشمیر کا ١٨٤٦ کے بعد اپنی سرزمین پر اپنا جھنڈا لہرا رہا ہے, ریاست کے علاوہ کسی دوسری ریاست کا جھنڈا قبضے, غلامی اور محکومی کی نشانی ہے, جو کہ عوام کی مرضی کے بغیر مسلط کیا گیا ہے ,جو کے جموں کشمیر کو دھرتی کی توہین ہے ۔
اٹھو تم سب جو , غلام نہیں ہو گے
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More