Main Menu

جوہر ٹاؤن لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے نزدیک بم دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

Spread the love

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے مکان کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد مختلف مقدمات کے تحت جیل میں قید ہیں۔ انھیں گذشتہ برس لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تین مختلف مقدمات میں گیارہ برس قید کی سزا سنائی تھی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *