Main Menu

کوٹلی: کارگہری کھائ ميں گرنے سے ايک ہی خاندان کے 5 افراد سميت 6 جاں بحق ، 1 زخمی

Spread the love

نکیال سے راولپنڈی جانے والی کار ساردہ کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، سوار لوگ راولپنڈی علاج کے لئے جا رہے تھے، علاقے ميں کہرام مچ گيا

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال سے راولپنڈی جانے والی ايک کا رساردہ کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک ہی گھرکے پانچ افرادسمیت کار کا ڈرائیور بھی موقع پرجانبحق ہو گيا جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نکیال دوٹھلہ سے روالپنڈی جانے والی سیلون کار نمبرALD448 بے قابو ہو کر ساردہ دریڑ کے مقام پر کھائی میں گر گئ جسکی وجہ سے چھ افراد جن میں حاجی منظور ولداسماعیل ، ڈرائیور عابدولد عبدالحمید ، رابعہ منظور زوجہ ساجد ، سبخان ولد ساجد، شہناز زوجہ منظور، ثانیہ دختر ساجدموقع پر جانبحق ہو گۓ جبکہ آنیہ دختر ساجد شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق جانبحق ہونے والے راولپنڈی چیک اپ کے لیے جارہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ریسکیو 1122کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد جاے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ جانبحق ہونے والوں سمیت زخمی بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمی بچی کی حالت خطرہ میں بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد مغل اور ڈی ایس کوٹلی چوہدری عنصر بھی ہسپتال پہنچ گئے تھے۔انہوں نے اس المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کی عیادت بھی کی۔ اس المناک حادثے کی وجہ سے علاقے ميں کہرام مچ گيا۔تاہم اس معاملے ميں مزيد تفصيلات انا باقی ہيں۔

جاۓ حادثہ کے مناظر

یاد رہے پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقوں ميں روڈ ايکسيڈنٹس سے اموات کی شرح ميں افاقہ ديکھنے میں آ رہا ہے مگر حادثات کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعين کی بجاۓ ہميشہ اللہ کی مرضی سمجھ کر لاشيں دفنانے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے جو کہ اہل عقل و شعور کے لیے لمحہ فکريہ ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *