Main Menu

ل24 اکتوبر حکومت کا قیام سعید اقبال

Spread the love


پاکستان نے اپنے قیام کے ساتھ ہی ریاست جموں کشمیر پر قبضہ جمانے کی خاطر ، پروجیکٹ تحریک آزادی کشمیر بنایا اپریشن گلمرگ کے تحت 22 اکتوبر کو قبائلی حملہ کرایا ،جہنوں نے مقامی آبادی کا قتل عام کیا اور ان کےمال و دولت کو مال غنیمت کے طور پر لوٹا
اسی لوٹ کھسوٹ اور قتل و غارت گری کے دوران ریاست کے آڑھای اضلاع کے مشتمل ایک حکومت قائم کی گئی اس طرح دو قومی نظریہ کے مجاہدین اور سہولت کاروں کو عوام پر مسلط کردیا ۔
پھر ریاست کو ہتھیانے کیلئے 1965 میں اپریشن جبرالٹر شروع کیا مگر جب لاہور پر بھارتی حملہ ہوا تو جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ۔
افغان جہاد کے تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بارپھر 1988 میں تحریک ازادی کشمیر کے پروجیکٹ پر کام شروع ہو گیا ، جو آج تک کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے ۔
مگر اب 2023 کےوسط سے عوام نے اایکشن کمیٹیوں کی شکل میں متحدو منظم ہو اپنے بلند ترین شعور اور بیداری کا ثبوت دیا ۔اور اپنے بنیادی سیاسی ، معاشی اور جاہزحقوق کا مطالبہ کیا اپنے وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور عوام کے استحصال کے خلاف منظم تحریک کا آغاز کردیا ہے اس تحریک میں عورتیں اور بچے بھی شریک ہیں ۔ قدرت کے لازمی قانون کے مطابق پرانے کی موت اور نئے کا ظہور کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *