Main Menu

سابق صدارتی کوآرڈينيٹر براۓ گلف سردار صابر حسين امارات ميں انتقال کر گۓ

Spread the love

دوست ہی ميرا سرمايہ تھے، آج دل مزيد ٹوٹ گيا، اللہ پاک سردار صابر حسين کو جنت الفردوس ميں مقام عطا فرماۓ، سردار انور ايڈووکيٹ

پونچھ ٹائمز

سابق صدارتی کوآرڈينيٹر اور معروف بزنس مین سردار صابر حسین آج صبح متحدہ عرب امارات کی رياست عجمان کے ايک شيخ خليفہ ہسپتال ميں انتقال کر گۓ۔ تفصيلات کے مطابق سردار صابر حسين گزشتہ ايک ماہ سے زائد دنوں سے عجمان کے ہسپتال ميں زير علاج تھے۔ سردار صابر حسين کو کورونا وائرس نے آ گھيرا تھا اور گردوں کا ڈاہليسس بھی چل رہا تھا بتايا جاتا ہے کہ اُنہيں گزشتہ دنوں دل کا دورہ بھی پڑا۔

سردار صابر حسين یو اے ای میں کشمير کميونٹی کے ہر دل عزيز شخص تھے اور حسِ مزاح کی وجہ سے لوگ اُنہيں زيادہ عزيز رکھتے تھے۔ کشمير کميونٹی کے ليے دل و جاں نچھاور کرنے والے سردار صابر حسين امارات ميں موجود کميونٹی کے ہر مسئلے پر پيش پيش رہتے تھے۔
اس خبر کے پھيلتے ہی ہر شخص افسردگی اور افسوس کا اظہار کر رہا ہے اور سوشل ميڈيا پر سوشل ميڈيا صارفين اُنکے خاندان کے صبر اور اُنکی مغفرت کی دعائيں کر رہے ہيں۔

اس خبر پر دُنيا بھر ميں موجود سردا صابر کے دوست احباب اور جاننے والے انتہائ افسوس کا اظہار کر رہے ہيں اور واقعی ايک سوگواری کی کيفيت سب پہ طاری ہے۔ سردار صابر حسين کے امارات ميں موجود دوست اُنکے ہسپتال داخل ہونے والے دن سے ہی شديد کرب کا شکار ہيں اور صبح سے شام تک ہسپتال کے چکر لگاتے نہيں تھکتے تھے۔
پونچھ ٹائمز کے نمائندے کا اس سلسلے ميں سردار صابر حسين کے ديرينہ ساتھی سردار انور ایڈووکيٹ سے رابطہ ہوا تو وہ انتئائ دُکھ اور کرب کی حالت ميں تھے ۔ اُنکا کہنا تھا کہ دوست ہی ميری زندگی کا سرمايہ ہيں اور آج ميرا دل مزيد ٹوٹ گيا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ اُنکے خاندان کو صبر جميل عطا فرماۓ اور اُنکے دُنيا بھر ميں موجود دوستوں کو بھی صبر عطا فرماۓ۔ تاہم ابھی تک اس بارے ميں ابھی تک کوئ معلومات نہيں ہيں کہ لاش پاکستان لے جانا ممکن ہو گا يا نہيں ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *